سنجیدہ شیخ

بھارتی اداکارہ

سنجیدہ شیخ (انگریزی: Sanjeeda Sheikh) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہے۔[2]

سنجیدہ شیخ
Sanjeeda Shaikh

معلومات شخصیت
پیدائش 20 دسمبر 1984ء (40 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کویت شہر   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات عامر علی
عملی زندگی
پیشہ اداکاری، رقص، نمونہ کاری، ٹیلی وژن پیشکاری
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سنجیدہ شیخ ایک ٹیلی ویژن اور فلمی بھارتی اداکارہ ہے۔ ان کی پیدائش 20 دسمبر 1984ء کو کویت میں ہوئی۔ ان کی شہریت ہندوستانی ہے۔ سنجیدہ شیخ ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئیں اپنے دوست کے ساتھ ایک ڈانس اکیڈمی کھولنے کی وجہ سے وہ بمبئی منتقل ہوئی 2012ء میں اپنے دیرینہ دوست عامرعلی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ شوہر عامر علی کا تعلق بھی شوبز کی دنیا سے ہے۔

پیشہ ورانہ زندگی ترمیم

سنجیدہ شیخ نے مختلف ٹی وی ڈراموں میں کردار ادا کیے ہیں اپنے کیریئر کا آغاز انھوں نے 2005ء میں "کیا ہوگا نمو کا" ڈرامے سے کیا.2007ء میں اسٹار پلس کے مشہور ڈرامے قیامت میں اہم کردار ادا کیا۔ اسی سال انھوں نے نچ بلیے ڈانس مقابلے میں بھی اپنے شوہر کے ساتھ حصہ لیا جس میں وہ دونوں فاتح قرار پائے۔ 2008ء میں "کیا دل میں ہے ابھی " میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ 2014ء میں "ایک حسینہ تھی" میں درگاٹھاکر کا کردار ادا کیا۔اس کردار میں ان کی اداکاری کو ناقدین نے بھی بہت زیادہ سراہا۔ 2017ء میں گہرائیاں میں واٹسل سیٹھ کے مقابل کام کیا۔ 2018ء میں سنجیدہ شیخ اسٹار پلس کے بہت مشہور سیریل "لو کا ہے انتظار" میں جلوہ گر ہیں جس میں ان کی اداکاری کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے اس ڈراما سیریل میں ان کے مقابل کیتھ سیکویرا ہیں جن کے ساتھ ان کی جوڑی عوام الناس میں بہت مقبول ہے۔

ایوارڈ ترمیم

سنجیدہ شیخ نے ڈراما سیریل "قیامت" میں اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے دو ایوارڈ حاصل کیے۔ 2007 میں اسٹار پریوار کا ایوارڈ ملا،  زی ایوارڈ کا بہترین منفی کردار بھی اسی ڈرامے کی وجہ سے ملا۔ سنجیدہ کو اپنا دوسرا زی گولڈ ایوارڈ 2011 میں ملا۔

فلمیں ترمیم

2003 میں فلم باغبان میں کام کیا، 2010ء میں پنکھ، 2018ء میں نوابزادے اور "اشکے"۔

فلم اشکے ایک پنجابی فلم ہے اور اس نے ہندوستان سے باہر کمائی کرنے والی تمام بھارتی فلموں میں نمایاں جگہ بنائی۔

ان فلموں میں بطور مہمان اداکارہ جلوہ گر ہوئیں۔

  • 2012 میں رام لیلا
  • 2015 میں بھاگیہ لکشمی
  • 2015 میں جھلک دکھلاجا
  • 2016 میں سوارگنی۔جو دے رشتوں کو سر
  • 2016 میں سب کی دیوالی

متعلقہ روابط ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. بنام: Sanjeeda Sheikh — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/395287
  2. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Sanjeeda Sheikh"