ماحولیات اور ترقیاتی شعبے میں کام کرنے والی معروف پاکستانی صحافی سنیعہ حسین نے اسی کی دہائی میں پاکستانی صحافت میں کام شروع کیا تھا اور وہ اس دور میں ایک انتہائی قابل اور عمدہ ایڈیٹر مانی جاتی ہیں۔ وہ ڈان گروپ کے ایوننگر ’سٹار ‘ کے ہفتہ وار میگزین کی ایڈیٹر رہیں اور ان کے دور میں ’سٹار‘ نے سیاسی اور بلدیاتی موضوعات پر اعلی معیار کے کئی شمارے نکالے۔

سنیعہ حسین
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 13 اگست 1954ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 20 اپریل 2005ء (51 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات دمہ  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ صحافی،  جغرافیہ دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سنیعہ حسین

اس زمانے میں ان کے ساتھ اخبار میں عمران اسلم، ظفر عباس، ادریس بختیار، مظہر عباس اور بینا سرور جیسے نامور صحافی بھی تھے۔ سنیعہ حسین نے اسی کی دہائی میں پاکستانی صحافت میں کام شروع کیا تھا اور وہ اس دور میں ایک انتہائی قابل اور عمدہ ایڈیٹر مانی جاتی ہیں۔

مشہور کار ٹونسٹ ’وائی ایل‘ یعنی یوسف لودھی بھی اس زمانے میں ’سٹار‘ سے منسلک رہے اور ان کے کارٹونز میں لمبی چوٹی والی قد آور خاتون سنیعہ پر ہی مبنی تھی۔ وہ جنرل ضیاء الحق کے دور میں انسانی حقوق کے لیے اور خواتین پر تشدد کے خلاف سرگرم تھیں اور وہ انسانی حقوق کمیشن اور ویمنز ایکشن فورم کی پوری حمایت کرتی رہیں۔

’سٹار‘ کے بعد سنیعہ ترقیاتی اور ماحولیاتی شعبے میں اشاعت اور کمیونکیشنز کا کام کرتی رہیں۔ انھوں نے ماحولیاتی ادارے آئی یو سی این میں اس وقت کام کیا جب اس تنظیم نے ملک میں ماحولیات سے متعلق کئی اہم منصوبے شروع کیے۔ اس دور میں سنیعہ نے مختلف تربیتی ورکشاپس کے ذریعے ملک کے درجنوں صحافیوں کی ٹریننگ اور حوصلہ افزائی کی۔ اس کے بعد انھوں نے دو برس عالمی کمیشن برائے ڈیمز (ڈبل یو سی ڈی) میں کام کیا۔ اس کے بعد وہ نیپال گئیں جہاں وہ وہ ترقیاتی ادارے ’پانوس‘ کے لیے جنوبی ایشیا کی ڈائریکٹر رہیں۔ پچھلے ایک برس سے وہ اپنے شوہر لوئیس کے ساتھ برازیل میں رہائش پزیر رہیں۔

سنیعہ حسین ایک انتہائی خوش مزاج اور ہمدرد انسان تھیں۔ کام میں سنجیدہ، باتوں میں ہنس مکھ اور دوستیوں میں بہت مخلص۔ دمے کے دورے کے بعد برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں انتقال ہوا۔