سوتیلی ماں (انگریزی: Stepmother) اس عورت کو کہا جاتا ہے جو کسی خاندان کے ایک مرد سے شادی کر کے داخل ہو جس کے اس شادی سے پہلے کسی شادی یا قریبی رشتے کی وجہ سے اولاد موجود ہو۔ سوتیلی ماں کا تصور اس صورت میں بھی ہے جب ایک شخص ایک ہی وقت ایک سے زیادہ شادی کرے اور اس وقت بھی جب وہ بہ یک وقت اگر چیکہ ایک ایک ہی شادی یا ایک ہی قریبی تعلق رکھے، تاہم سابقہ رشتے یا تعلق سے وجود میں آنے والی اولاد اس نو آمدہ خاتون کو سوتیلی ماں تصور کرے گی جب کہ یہ خاتون کے لیے ایسی اولاد سوتیلی اولاد سمجھی جائے گی۔ مختلف سماجی وجوہ کی بنیاد پر ایک عام سماجی تاثر یہ ہے کہ سوتیلی ماں کا لفظ سنتے ہی لوگوں کے ذہن میں ایک نہایت ظالم اور جابر عورت کا خیال آتا ہے جو معصوم بچوں پر ظلم کرتی ہے، مارتی پیٹتی ہے، گھر کے سارے کام کرواتی ہے۔ یہ عورت بچوں کو کھانے کے لیے کچھ نہیں دیتی یا بہت تکالیف کی زندگی گزارنے پر مجبور کرتی ہے۔ یہ بھی عام تاثر ہے کہ ایسی عورت اپنے شوہر (یعنی بچوں کے سگے باپ) کے کان بھرتی ہے اور باپ کو بچوں کے خلاف کرتی ہے۔[1] حالاں کہ ہر بار یہ صحیح ہونا ضروری نہیں ہے اور کئی بار سوتیلی مائیں اپنے سگے اور سوتیلے دونوں بچوں کا ایک جیسا خیال بھی رکھا کرتی ہیں۔


خوش گوار خاندانی ماحول میں عورت کا کردار ترمیم

عورت کا باحوصلہ ،صابر اور پُر خلوص ہونا بچوں سے محبت لانے میں بے معاون ہے۔ کہا جاتا ہے کہ’’عورت ممتا کی خوشبو سے معطر پیدائشی ماں ہوتی ہے‘‘۔ دنیا کا کوئی بھی رشتہ چاہے سگا ہو یا سوتیلا ،اچھا یا بُرا نہیں ہوتا اور ماں چاہے سگی ہویا سوتیلی ،ما ں تو بہر حال ماں ہوتی ہے جس کے سینے میں بھی ایک دھڑکتادِل موجود ہوتا ہے جو محبت ،اپنے پن ،اخلاص ،چاہت اور قربانی کے ذریعے دنیا کے اس منفی سمجھے جانے والے رشتے کو بھی اچھا بنا سکتا ہے۔[2] اسی طرح اس میں شوہر کی سمجھ بوجھ اور بچوں کی کھلی سوچ یا بے لاگ معصومانہ رویہ بھی بڑی حد تک مدد گار ہو سکتا ہے۔ اگر یہ سب بھی یک جا ہوں، تو سوتیلی ماں کا رشتہ بھی منفی کی بجائے مثبت اور ملنساری پر مبنی ہو سکتا ہے، جیسا کہ کچھ گھروں میں دیکھا گیا ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم