کپاس کی کاشت سب سے پہلے وادی سندھ میں کی گئی۔ یہاں کے باشندے باریک ململ تیار کرتے تھے جسے سندو کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ مصر میں تیس ہزار سال پرانی جو ممی برآمد ہوئی ہے اس کا لباس اسی ململ کا ہے۔

تاریخ سے پتا چلتا ہے کہ اس زمانے میں مصر میں کپاس کی کاشت نہیں ہوتی تھی لہزا یہ تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ مصر میں کپڑا سب سے پہلے سندھ سے پہنچا۔ بابل تک نے یہاں سے ہی کپڑا حاصل کیا اور قدیم یونانی باشندے بھی اپنے عمدہ ملبوسات کے لیے اسی علاقے سے کپڑا درآمد کرتے تھے