21 اگست 2017ء کو مکمل گرہن واقع ہوگا۔

سورج گرہن اگست 21, 2017
نقشہ
قسم گرہن
طبعاًمکمل
گاما0.4367
وسعت1.0306
زیادہ سے زیادہ گرہن
دورانیہ160 sec (2 m 40 s)
متناسقات37°00′N 87°42′W / 37°N 87.7°W / 37; -87.7
زیادہ سے زیادہ بینڈ کی چوڑائی115 کلومیٹر (71 میل)
اوقات (UTC)
(P1) جزوی گرہن کی اِبتداء15:46:48
(U1) مکمل گرہن کی اِبتداء16:48:32
طویل گرہن18:26:40
(U4) مکمل گرہن کا اختتام20:01:35
(P4) جزوی گرہن کا اختتام21:04:19
حوالہ جات
Saros145 (22 of 77)
درجہ بندی # (SE5000)9546

اوقات ترمیم

متناسق عالمی وقت کے مطابق جزوی سورج گرہن کی ابتدا 15:46:48 پر ہوگی۔ مکمل گرہن کا آغاز 16:48:32 پر ہوگا۔ مکمل سورج گرہن شام 18:26:40 پر ہوگا۔ مکمل گرہن کی کیفیت کا اختتام 20:01:35 پر ہوگا جبکہ جزوی گرہن 21:04:19 پر ہوگا۔

آئندہ گرہن ترمیم

شمسی ساروس 145 کا 23 واں سورج گرہن 2 ستمبر 2035ء کو واقع ہوگا۔

ریاستہائے متحدہ میں گرہن کا نظارہ ترمیم

ریاستہائے متحدہ میں یہ گرہن سورج گرہن 26 فروری 1979ء کے بعد کوئی پہلا مکمل گرہن ہوگا جو ریاستہائے متحدہ کی تمام ریاستوں میں دکھائی دے گا۔ریاستہائے متحدہ میں اِس گرہن کے بعد سورج گرہن 8 اپریل 2024ء، سورج گرہن 12 اگست 2045ء، سورج گرہن 14 اکتوبر 2023ء اور سورج گرہن 11 جون 2048ء ہوں گے جو ریاستہائے متحدہ کی ریاستوں میں مکمل گرہن کی حالت میں نظر آئیں گے۔

اوریگون، ایڈاہو، الاباما، الاسکا، ایریزونا، کولوراڈو، فلوریڈا، کیلیفورنیا، واشنگٹن ڈی سی، ڈیلاویئر، کنیکٹیکٹ، الینوائے، جارجیا (امریکی ریاست)، ہوائی، انڈیانا، میئن، لوویزیانا، کینٹکی، کنساس، میری لینڈ، میساچوسٹس، مشی گن، مینیسوٹا، مغربی ورجینیا، مسوری، نیو میکسیکو، نیو جرسی، نیو ہمپشائر، نیواڈا، نیبراسکا، مونٹانا، شمالی کیرولائنا، نیو یارک، شمالی ڈکوٹا، اوہائیو، اوکلاہوما، پنسلوانیا، روڈ آئلینڈ، جنوبی کیرولائنا، جنوبی ڈکوٹا، ٹینیسی، ٹیکساس، وائیومنگ، ورمونٹ، وسکونسن، ریاست واشنگٹن، ورجینیا، یوٹاہ۔

حوالہ جات ترمیم

مزید دیکھیے ترمیم