سہیلی (فلم)

پاکستانی اردو فلم

سہیلی (انگریزی: Saheliاردو زبان میں 1960ء میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم تھی۔ اس فلم کو سال 1960ء کے لیے بہترین فلم کا نگار ایوارڈ اور صدارتی ایوارڈ ملا۔[1]

سہیلی
سہیلی
ہدایت کارایس ایم یوسف
پروڈیوسرایف ایم سردار
ایس ایم یوسف
کہانیحسرت لکھنوی
ستارےدرپن
نیئر سلطانہ
شمیم آرا
حبیب
بہار بیگم
آغا طالش
موسیقیاے حمید
تاریخ نمائش
  • 23 دسمبر 1960ء (1960ء-12-23)
دورانیہ
3 گھنٹے
ملکپاکستان کا پرچم
زباناردو

فلم سہیلی 23 دسمبر، 1960ء میں نمائش کے لیے پیش ہوئی۔ اس فلم کے فلم ساز ایف ایم سردار اور ایس ایم یوسف،، ہدایت کار ایس ایم یوسف، کہانی کار حسرت لکھنوی، موسیقار اے حمید اور نغمہ نگار فیاض ہاشمی تھے۔[1]

اداکار ترمیم

موسیقی ترمیم

اس فلم کی موسیقی معروف موسیقار اے حمید نے ترتیب دی جبکہ نغمات فیاض ہاشمی نے تحریر کیے۔ اس فلم میں نسیم بیگم اور سلیم رضا نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔[1]

نغمات ترمیم

نمبر شمار گانا نغمہ نگار گلوکار / گلوکارہ
1 ہم بھول گئے رے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھولے فیاض ہاشمی نسیم بیگم

اعزازات ترمیم

یہ فلم کئی حوالوں سے بڑی یادگار تھی جن میں سب سے بڑا حوالہ تو یہ تھا کہ اس سال حکومت پاکستان نے صدارتی ایوارڈز کا اجرا کیا جن میں سب سے زیادہ یعنی پانچ ایوارڈز فلم سہیلی کو ملے۔ اس کے علاوہ اس فلم نے پانچ نگار ایوارڈز بھی حاصل کیے۔ ان ایوارڈز کی تفصیل کچھ یوں ہے[1]:

شعبہ نام ایوارڈ کا نام
بہترین اردو فلم سال 1960ء ایف ایم سردار / ایس ایم یوسف نگار ایوارڈ، صدارتی ایوارڈ
بہترین ہدایت کار ایس ایم یوسف نگار ایوارڈ، صدارتی ایوارڈ
بہترین اداکارہ شمیم آرا صدارتی ایوارڈ
بہترین اداکار درپن نگار ایوارڈ
بہترین اداکارہ نیئر سلطانہ نگار ایوارڈ
بہترین معاون اداکارہ شمیم آرا نگار ایوارڈ
بہترین معاون اداکارہ نیئر سلطانہ صدارتی ایوارڈ
بہترین معاون اداکار آغا طالش صدارتی ایوارڈ

حوالہ جات ترمیم