سیلولر جیل

جزائر انڈمان و نکوبار میں واقع ایک استعماری جیل جو کالا پانی کے نام سے مشہور ہے

سیلولر جیل جو کالا پانی کے نام سے معروف ہے (کالا لفظ سنسکرت زبان کے لفظ کال سے مشتق ہیں جس کے معنی وقت یا موت کے ہیں)، جزائر انڈمان و نکوبار میں واقع ایک استعماری جیل تھی۔ ہندوستان کے استعماری عہد میں برطانوی حکومت خصوصاً اپنے سیاسی قیدیوں کو یہاں جلا وطن کرتی تھی۔ ہندوستان کی تحریک آزادی کے دوران میں متعدد معروف تحریکی افراد یہاں قید رہے جن میں محمود حسن دیوبندی، حسین احمد مدنی، جعفر تھانیسری، بٹوکیشور دت اور ویر ساورکر وغیرہ کے نام ملتے ہیں۔ اب اس جیل کی عمارت کو ایک یادگار قومی عمارت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔[2]

سیلولر جیل (الفستان جیل)
سیلولر جیل کا باب الداخلہ
عمومی معلومات
قسمسیاسی قیدیوں (مجاہدین تحریک آزادی ہند) کی جیل
معماری طرزCellular, Pronged
ملکبھارت
متناسقات11°40′30″N 92°44′53″E / 11.675°N 92.748°E / 11.675; 92.748
آغاز تعمیر1896
لاگت517,352[1]
مؤکلبرطانوی راج
مالکحکومت ہند

تاریخ ترمیم

سیلولر جیل جزائر انڈمان و نکوبار کے دار الحکومت پورٹ بلیئر میں واقع ہے۔ اسے انگریزوں نے تحریک آزادی ہند کے مجاہدین کو قید رکھنے کے لیے بنایا تھا، جو ہندوستان کی سر زمین سے ہزاروں کلومیٹر دور اور سمندر کے ناقابل رسائی راستے پر واقع تھی۔

تحریک آزادی کے مجاہدین پر حکومت انگلشیہ کے مظالم کی خاموش گواہ اس جیل کی بنیاد 1897ء میں رکھی گئی تھی۔ اس جیل کے اندر 694 كوٹھرياں ہیں، ان کوٹھریوں کو بنانے کا مقصد قیدیوں کے باہمی میل جول کو روکنا تھا۔ آکٹوپس کی طرح سات شاخوں میں پھیلے اسے عظیم الشان جیل کے اب صرف تین حصہ باقی رہ گئے ہیں۔ جیل کی دیواروں پر بہادر شہیدوں کے نام لکھے ہیں۔ یہاں ایک عجائب گھر بھی ہے جہاں ان ہتھیاروں کو نمائش کے لیے رکھا گیا ہے جن سے ان مجاہدین پر مظالم ڈھائے جاتے تھے۔

نگارخانہ ترمیم

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "A memorial to the freedom fighters"۔ Hinduonnet.com۔ India: The Hindu۔ اگست 15, 2004۔ 23 اکتوبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ستمبر 2, 2006 
  2. History of Andaman Cellular Jail: Recapture of Andaman Islands to keep Political Prisoners آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ andamancellularjail.org (Error: unknown archive URL). AndamanCellularJail.org. اخذ کردہ بتاریخ 6 اگست 2010ء

بیرونی روابط ترمیم