شاہ فہد یونیورسٹی برائے پٹرولیم و معدنیات سعودی عرب کے شہر دھران میں واقع ایک سرکاری یونیورسٹی ہے۔ سعودی عرب کی یونیورسٹیوں میں سے یہ اپنے انجینیرنگ اور سائنسی شعبہ جات کی تعلیم کے لیے بہت مشہور ہے۔ عرب کے علاقہ میں واقع دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے یہ 200ویں نمبر پر ہے۔ یہ مشرق وسطیٰ کی ایم آئی ٹی کے نام سے مشہور ہے۔[2]

شاہ فہد یونیورسٹی
سابقہ نام
[1] College of Petroleum and Minerals (1963–1975)
University of Petroleum and Minerals (1975–1986)
King Fahd University of Petroleum and Minerals (1986-Now)
شعاروقل ربي زدني علما
Wa-Qul Rabb-ī Zid-nī ʿIlman
Say, 'Lord increase my knowledge'
قسمPublic
قیام23 ستمبر 1963؛ 60 سال قبل (1963-09-23)
انڈومنٹmore than $500 million
ریکٹرKhaled S. Al-Sultan
تدریسی عملہ
800+
انڈر گریجویٹ7,000+
پوسٹ گریجویٹ500+
مقامظہران، ، سعودی عرب
کیمپسEnclosed
ویب سائٹwww.kfupm.edu.sa

تاریخ ترمیم

آغاز میں شاہ فہد یونیورسٹی برائے پٹرولیم و معدنیات 23 ستمبر 1963ء کو سعودی شاہی فرمان کے تحت بطور کالج برائے پٹرولیم و معدنیات کے طور پر بنائی گئی تاکہ سعودی عرب کے دو قیمتی قدرتی وسائل یونی معدنیات اور پٹرولیم کی اعلٰی تعلیم مہیا کی جا سکے۔[1] 1975ء میں اسے یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا۔[1] بعد ازاں 1986ء میں اسے شاہ فہد کے نام سے موسوم کر دیا گیا۔[1]

تعلیمی معاملات ترمیم

یونیورسٹی کا ذریعہ تعلیم انگریزی ہے البتہ اسلامیات اور عربی زبان کے مضامین عربی زبان ہی میں تعلیم کیے جاتے ہیں۔ یونیورسٹی سائنس میں دوسرے سے تیسرے درجے تک جبکہ انجینئری میں تیسرے درجے اور فلسفہ کی سند تک تعلیم مہیا کرتی ہے۔ قابلیت کی پیمائش کا میعاری نظام 0 تا 4 تک پیمانے سے ماپا جاتا ہے۔

درجہ حرف درجہ اوسط نقطہ ہائے درجہ
استثنائی A+ 4.00
فائق A 3.75
بالا دست B+ 3.50
بہت ہی اچھا B 3.00
بہت اچھا C+ 2.50
اچھا C 2.00
بالا کامیاب D+ 1.50
کامیاب D 1.00
ناکام F 0.0

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ ت "History"۔ KFUPM۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جون 2012 
  2. "Academic Ranking of World Universities in Mathematics – 2012"۔ ShanghaiRanking Consultancy۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 ستمبر 2012