شرف الدین حسین بن محمد عبد اللہ طیبی (متوفیٰ 743ھ) آٹھویں صدی ہجری کے عالم دین تھے، جنہیں حدیث کی مقبول و مستند اور معتبر و متداول کتاب مشکاۃ المصابیح کی سب سے پہلی شرح ”الکاشف عن حقائق السنن“ لکھنے کا ہی صرف شرف حاصل نہیں، بلکہ مشکاة کی ترتیب و تالیف بھی ان کے مشورے سے وجود میں آئی ہے۔ صاحبِ مشکاة المصابیح خطیب تبریزی انہی کے شاگرد تھے۔

نام و نسب ترمیم

طیبی کا لقب شرف الدین، کنیت ابو عبد اللہ، نام حسین، والد کا نام عبد اللہ، دادا کا نام محمد اور طیبی نسبت ہے۔

وفات ترمیم

جس دن ان کی وفات ہوئی تو وہ تفسیر سے فارغ ہو کر مجلسِ حدیث کی طرف متوجہ ہوئے تھے اور اپنے گھر کے پاس مسجد میں داخل ہوئے اور قبلہ رو ہو کر جماعت کے انتظار میں تشریف فرما تھے کہ بزور پیر، 13 شعبان سنہ 743ھ کو وفات پا گئے۔[1][2]

حوالہ جات ترمیم

  1. البدر الطالع ج1 ص229
  2. تذکرۃ المفسرین ص225