شکیل صدیقی پاکستانی مزاحیہ اداکار ہیں جو پاکستان میں زیادہ تر "تیلی" کے نام سے مشہور ہیں۔ انھیں ہندوستانی پروگرام کامیڈی سرکس میں کام کرنے کی وجہ سے زیادہ شہرت حاصل ہوئی۔[2] اگرچہ وہ جیت نہ سکے لیکن وہ اتنَے زہادہ مشہور ہوئے کہ انھیں پروگرام کے دوسرے حصے میں شروتی سیٹھ کے ساتھ بطور معاون میزبان کے طور پر شامل کیا گیا۔ 2008 کے پروگرام استادوں کا استاد میں ان کی جوڑی ہندوستانی اداکارہ اروشی ڈھولکیا کے ساتھ بنی۔

شکیل صدیقی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1964ء (عمر 59–60 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عرفیت تیلی
عملی زندگی
پیشہ مزاحیہ اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں کامیڈی سرکس[1]
متاثر عمر شریف
صنف سیاہ مزاحیہ فلم
طنز
Insult comedy
ویب سائٹ
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اس کے بعد وہ سلمان خان کے شو دس کا دم میں بطور مہمان شریک ہوئے[3] اور ایک ڈانس پروگرام بوگی ووگی میں بطور مہمان جج کے شامل ہوئے۔ اس کے بعد کامیڈی سرکس کے تیسرے حصے کانٹے کی ٹکر میں انھوں نے ایک امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا۔ آج کل شکیل صدیقی پاکستان کے تقریباً تمام اہم چینلوں پر اپنی مزاحیہ اداکاری کے جلوے دکھا رہے ہیں۔

ابتدائی حالات

کامیڈی سرکس میں کام کرنے سے پہلے انھوں نے پاکستان کے مشہور و معروف مزاحیہ اداکار عمر شریف کے ساتھ زیادہ کام کیا۔ پاکستان میں ان کا سب سے زیادہ مشہور ڈراما "بکرا قسطوں پہ" تھا۔ انھوں نے "یہ تو ہاؤس فل ہو گیا" اور "نئی امی پرانا ابا" اور اس کے علاوہ بھی بہت سے ڈراموں میں کام کیا۔

تنازع

ہندوستان کی انتہا پسند ہندو جماعتوں نے پاکستان کے اداکاروں و گلوکاروں کو بھارت میں کام کرنے سے روک دیا۔ ان دنوں شکیل صدیقی بھارت میں ہی تھے چنانچہ وہ ہندوستانی انتہا پسندوں کے ہاتھوں چڑھ گئے اور اور انھوں نے شکیل صدیقی پر تشدد کیا۔[4][5][6][7][8]

ممبئی حملوں کے دو برس بعد شکیل کو مہاراشٹرا نونرمن سینا کی طرف سے دوبارہ دھمکیاں دی گئیں۔[9] انھیں بھارت کے خلاف باتیں کرنے پر الزامات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔[10][11]دی انڈین کا موقع پر شکیل کی خبرآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ thaindian.com (Error: unknown archive URL)

بیرونی روابط

حوالہ جات

  1. "Pakistan is rich in comedians, India in actors: Md Shakil Ansari"۔ Saudi Gazette۔ 16 اپریل 2013۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جون 2016 
  2. "جیو ٹی وی پر شکیل صدیقی"۔ 05 اپریل 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2010 
  3. "سلمان خان کا شو دس کا دم" 
  4. "جیو نیوز"۔ 26 جولا‎ئی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2010 
  5. "شکیل صدیقی پر ممبئی میں تشدد"۔ 01 جولا‎ئی 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2010 
  6. "پاکستانی مزاحیہ اداکار کو دھمکی"۔ 21 ستمبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2010 
  7. ٹائمز آف انڈیا
  8. "عرب نیوز"۔ 02 ستمبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2010 
  9. مہاراشٹرا نونرمن سینا کی طرف سے شکیل کو دھمکیاں
  10. نیو کیرلہ کا ویب گاہ
  11. ون انڈیا کا موقع[مردہ ربط]