شہاب الدین سلیمان شاہ (عربی: شهاب الدین سلیمان شاه، (کردی: Şehabeddin Suleyman Şah)‏d وفات: فروری 1258ء) کردستان کا گورنر اور عباسی افسر جنگ تھا جو ترقی کرتے ہوئے جنگ انبار میں خلافت عباسیہ کا سپہ سالار بن گیا۔ اُس نے خلیفہ [[مستعصم باللہ]] عباسی کو یقین دہانی کروا لی تھی کہ وہ ہلاکو خان یعنی منگولوں کے سامنے ہتھیاد نہیں ڈالے گا۔ خلیفہ عباسی مستعصم باللہ عباسی نے سلیمان شاہ کو بغداد شہر کے دفاع کی ذمہ داری سونپ دی۔ تاہم 10 فروری 1258ء کو ہلاکو خان کی سرکردگی میں منگول افواج بغداد شہر میں داخل ہوگئیں اور ہلاکو خان کے حکم پر سلیمان شاہ کو اُس کے 700 سو ساتھیوں کے ہمراہ پھانسی دے دی گئی۔