شیر کوہ (مکمل نام: اسد الدین شیر کوہ بن شاذی) ایک مسلمان عسکری کماندار تھا جو فاتح بیت المقدس صلاح الدین ایوبی کا چچا تھا۔

شیر کوہ
(عربی میں: أسد الدين شيركوه بن شاذي ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائش 12ویں صدی  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 23 مارچ 1169  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قاہرہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلجوقی سلطنت
دولت فاطمیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اہل سنت [1]  ویکی ڈیٹا پر (P140) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد محمد بن شیرکوہ   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
خاندان ایوبی خاندان   ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
فاطمی وزیر [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
1169  – 1169 
شاور  
صلاح الدین ایوبی  
دیگر معلومات
پیشہ عسکری قائد ،  سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں مصر پر صلیبی یلغاریں   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

وہ موجودہ آرمینیا کے ایک قصبے ڈوین کے ایک کرد گاؤں سے تعلق رکھتا تھا۔ وہ ایک کرد حکمران شاذی کا بیٹا اور ایوبی سلطنت کے جد اعلی نجم الدین ایوب کا بھائی تھا۔ ان کا خاندان آل شداد سے قریبی تعلق رکھتا تھا اور 1130ء میں ان کی حکومت کے خاتمے کے بعد وہ پہلے بغداد اور بعد ازاں تکریت منتقل ہو گئے۔

1163ء میں شیر کوہ نے نور الدین زنگی کو قائل کیا کہ وہ اسے مصر بھیجے تاکہ فاطمی سلطنت کا مسئلہ حل کیا جاسکے۔ اس سفر میں صلاح الدین ایوبی بھی شیر کوہ کے ہمراہ تھا۔ کئی نشیب و فراز کے بعد 1169ء میں شیر کوہ کا فاتح دستہ قاہرہ میں داخل ہوا تاہم دو ماہ بعد ہی اس کا انتقال ہو گیا اور اس کی ذمہ داری بھتیجے صلاح الدین ایوبی نے سنبھالی۔ جس نے نور الدین زنگی کے انتقال پر ایوبی سلطنت کی بنیاد رکھی۔

  1. ^ ا ب مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://archive.org/details/TheFatimidVizierate9691172 — عنوان : The Fatimid Vizierate (979-1172) — صفحہ: 170 — ISBN 3-922968-82-1