شینزین باوآن بین الاقوامی ہوائی اڈا

شینزین باوآن بین الاقوامی ہوائی اڈا یا شینزین باوآن انٹرنیشنل ائیرپورٹ (آئی اے ٹی اے: SZX، آئی سی اے او: ZGSZ) (انگریزی: Shenzhen Bao'an International Airport) (چینی: 深圳宝安国际机场) سابقہ نام شینزین ہوانگتیان ہوائی اڈا (انگریزی: Shenzhen Huangtian Airport) چین کے صوبے گوانگڈونگ کے شہر شینزین میں واقع ایک بین الاقوامی ہوائی اڈا ہے۔ یہ دریائے پرل کے کنارے ضلع باوآن تعمیر کیا گیا ہے جو شہر کے مرکز کے شمال مغرب میں 32 کلومیٹر (20 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ شنزین ائیرلائنز اور دونگہائی ایئرلائنز کا مرکز جبکہ چائنا ساؤدرن ائیرلائنز اور ہائنان ایئرلائنز کا فوکس شہر ہے۔ ہوائی اڈے کی بڑے پیمانے پر توسیع کی گئی ہے 2011ء میں دوسرا رن وے مکمل اور کھولا گیا اور 2013 میں ایک نئے ٹرمینل کا افتتاح ہوا۔

شینزین باوآن بین الاقوامی ہوائی اڈا
Shenzhen Bao'an
International Airport

深圳宝安国际机场
خلاصہ
ہوائی اڈے کی قسمعوامی
عاملشینزین ہوائی اڈا کمپنی لمیٹڈ
خدمتشینزین
افتتاح12 اکتوبر 1991
مرکز برائے
فوکس شہر برائے
بلندی سطح سمندر سے4 میٹر / 13 فٹ
متناسقات22°38′22″N 113°48′39″E / 22.63944°N 113.81083°E / 22.63944; 113.81083
ویب سائٹeng.szairport.com
نقشہs
CAAC airport chart
CAAC airport chart
SZX is located in گوانگڈونگ
SZX
SZX
SZX is located in چین
SZX
SZX
رن وے
سمت لمبائی سطح
میٹر فٹ
15/33 3,400 11,155 کنکریٹ
16/34 3,800 12,467 کنکریٹ
اعداد و شمار (2017)
مسافر45,610,651
Cargo1,181,000 ٹن
ہوائی جہاز نقل و حرکت340,385
شینزین باوآن بین الاقوامی ہوائی اڈا
سادہ چینی 深圳宝安国际机场
روایتی چینی 深圳寶安國際機場

یہ دریائے پرل کے دہانہ علاقے کے لیے تین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے جبکہ دوسرے دو ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا اور گوانگژو بایئون بین الاقوامی ہوائی اڈا ہیں۔ ہوائی اڈے کا ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے تک براہ راست فیری راستہ بھی موجود ہے جہاں سے مسافر بغیر امیگریشن کیے دو پروازوں کے درمیان ٹرانزٹ کے لیے منتقل ہو سکتے ہیں۔ [2]

تاریخ ترمیم

ہوائی اڈے کا افتتاح 12 اکتوبر 1991ء کو ہوا۔ اس کا رقبہ 10.8 کلومیٹر (2700 ایکڑ) ہے۔ اس کا اصل رن وے 3400 میٹر طویل اور 45 میٹر چوڑا ہے اور اس کے ایپرن میں 53 پارکنگ کی جگہ موجود ہے۔

2010ء میں شینزین ہوائی اڈے سے 26،713،610 مسافروں نے سفر کیا۔ چین کے مصروف ترین ہوائی اڈوں کی فہرستکے مطابق اس کا پانجواں نمبر ہے۔ ستمبر 2014ء میں کارگو کے لحاظ سے 947.150 ٹن فریٹ کے ساتھ یہ چین کا چوتھا مصروف ترین اور دنیا کا چوبیسواں مصروف ترین ہوائی اڈا تھا۔ ائیر چائنہ نے یہاں سے پہلی بین الاقوامی پرواز فرینکفرٹ، جرمنی کے لیے 21 مئی 2016ء کو کی۔ [3]

سابقہ ٹرمینلز ترمیم

  • ٹرمینل اے – اندرون ملک پروازوں کے لیے (بند از 10پی ایم 27 نومبر 2013)[4]
  • ٹرمینل بی – اندرون ملک پروازوں کے لیے (بند از 10پی ایم 27 نومبر 2013)
  • ٹرمینل ڈی – بین الاقوامی پروازوں کے لیے (بند از 10پی ایم 27 نومبر 2013)

ان ٹرمینلز کا کل رقبہ 152،000 مربع میٹر اور یہ 24 جیٹ ویز پر مشتمل تھے.[5]

مزید دیکھیے ترمیم

چین کے مصروف ترین ہوائی اڈوں کی فہرست

حوالہ جات ترمیم

  1. "UPS Launches Shenzhen Flights"۔ Ups.com۔ 8 فروری 2010۔ 24 جولائی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  2. "Shenzhen Bao'an International Airport"۔ Chinatour.net۔ 07 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مئی 2017 
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 27 مارچ 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مارچ 2019 
  4. "New terminal opens Thursday-szdaily多媒体数字报刊平台"۔ Szdaily.sznews.com۔ 25 نومبر 2013۔ 03 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 نومبر 2013 
  5. "Archived copy"۔ 29 مئی 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولا‎ئی 2010