افضل البشر بعد از انبیا خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کی اولاد صدیقی کہلاتی ہے،

یہ نام صدیق سے اخذ کیا گیا ہے۔ جس کا مطلب ہے سچائی کی تصدیق کرنے والا۔ عام طور پر یہ نام حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کی نسبت سے لیا جاتا ہے۔

جنوبی ایشیا ترمیم

جنوبی ایشیا میں یہ نام کافی عام ہے لیکن تاریخ یہ بتاتی ہے کہ یہ اصل میں عربوں کی اولاد ہیں جو عربوں کے سندھ فتح کرنے والے لشکر اور کچھ سلطان محمود غزنوی رحمتہ اللّٰہ علیہ کے ساتھ ہندوستان آئے اور یہیں آباد ہو گئے جس کا ثبوت ان کی ثقافت، رہن سہن اور عام ہندوستانی عوام سے الگ وضع قطع اور شادی بیاہ میں نسب کا خیال رکھنا وغیرہ ہے۔

شیخ صدیقی قوم ہندوستان. پاکستان. اور عرب ممالک میں پائی جاتی ہے، یہ اسلامی عقائد و نظریات اور شعائر اسلام پر سختی سے عمل پیرا ہوتے ہیں۔

صدیقی قوم کے لوگ مسلمان بادشاہوں کے دورِ حکومت میں وزارت اور خزانے کے ذمہ دار ہوا کرتے تھے اور ان کو زمیندار بھی کہا جاتا ہے، یہ لوگ انتہائی سچے اور وفادار ہوتے ہیں، حضور اکرم سید المرسلین حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی محبت سے ان کے دل سرشار ہوتے ہیں۔ صدیقی قوم کے پاس زمینوں کی بہتات ہوتی تھی لیکن انگریز کے جانے کے بعد ہندوستانی سرکار نے مختلف قسم کے زمینوں پر ٹیکس عائد کر کے اور کئی طرح سے ان کی زمینوں کو دلتوں اور نچلی برادریوں میں تقسیم کر دیا۔ آج بھی صدیقی قوم کا اطوار زندگی ہندوستان کی اور برادریوں سے الگ ہے شادی یا کسی بھی چیز پر صدیقی اپنی حیثیت سے بڑھ کر مہمانوں کی خاطر مدارات کرتے ہیں ان کے گھروں میں اسلام کی پابندی بہت سختی سے نافذ کی جاتی ہے مثلاً پردے کا اہتمام سختی سے ہوتا ہے عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم پر بھی توجہ دی جاتی ہے اور یہ ایک ایسی قوم ہے جو سو فیصد اہلسنت وجماعت کے عقائد و نظریات کے حامل ہیں۔ موجودہ دور میں یہ لوگ باطل فرقوں کے مقابلے میں،زیادہ تر علمائے دیوبند کے مسلک پر سختی سے کاربند ہیں۔

حوالہ جات ترمیم

  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔