صفیہ سلطان (دختر مصطفٰی دوم)

عثمانی سلطان مصطفی دوم کی بیٹی صفیہ سلطان عثمانی شہزادی تھی ، سلطان مصطفیٰ دوم کی بیٹی ، اور سلطان محمود اول اور سلطنت عثمانیہ کے عثمان سوم ک

صفیہ سلطان ( عثمانی ترکی زبان: صفیہ سلطان ؛ 13 دسمبر 1696 – 15 مئی 1778) عثمانی شہزادی ، سلطان مصطفٰی ثانی کی بیٹی ، سلطان محمود اول اور عثمان ثالث کی سوتیلی بہن تھی ۔

صفیہ سلطان (دختر مصطفٰی دوم)

معلومات شخصیت
پیدائش 13 دسمبر 1696ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ادرنہ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 15 مئی 1778ء (82 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استنبول  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن یاوز سلیم مسجد  ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت عثمانیہ  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات ابو بکر پاشا  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد مصطفی ثانی  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

زندگی ترمیم

پیدائش ترمیم

صفیہ سلطان 13 دسمبر 1696ء [1] کو ادرنہ محل میں پیدا ہوئیں اور سلطان مصطفٰی ثانی کی تیسری بیٹی تھی۔ [2]

شادیاں ترمیم

صفیہ کی منگنی اس کی بہنوں امینہ سلطان اور عائشہ سلطان کی منگنی کے وقت ہی مظفرونلو کارا مصطفٰی پاشا کے بیٹے،جو مکتل زادہ علی پاشا کے طور پر جانا جاتا ہے،اس وقت اڈٓنانہ کا بیلر بے (گورنر جنرل )،سے ہو گئی تھی ۔ یہ شادی 8 مئی 1610ء کو ان کے چچا سلطان احمد ثالث کے دور حکومت میں ہوئی۔ برات نے شاہی دروازے سے کچھ ہی فاصلے پر ،جبیخانے اور سوؤک چشمے سڑک سے ہوتے ہوئے دیمیرکاپی میں شہزادی کے محل تک ، جو"رامی پاشا کا محل" کے نام سے جانا جاتا تھا ، کا مختصر سفر کیا۔ [2] [3] اس کے فورا بعد، جون 1710ء میں، دلہا کو صوبائی گورنر کے طور پر کام کرنے کے لیے دیار بیکر روانہ کر دیا گیا۔ [4]

سنہ 1723ء میں علی پاشا کی موت کے بعد، صفیہ نے 1 جولائی 1726ء کو مرزا زادے محمد پاشا سے شادی کی۔ [4] [3] سنہ 1728ء میں محمد پاشا کی موت کے بعد، اس نے اپنے سوتیلے بھائی سلطان محمود اول کے دور میں، 1740ء میں ابو بکر پاشا سے شادی کی۔ 1759ء میں ان کی وفات پر وہ بیوہ ہوگئیں۔ [2] [3]

اولاد ترمیم

صفیہ سلطان کی ایک بیٹی زاہدہ خانم سلطان تھی، جس نے ابو بکر پاشا کے بیٹے ایلھاج سلیمان بے سے شادی کی اور 6 فروری 1790ء کو ان کا انتقال ہو گیا۔ [2] [3] [5]

خیراتی کام ترمیم

صفیہ سلطان کے بارے میں جانا جاتا ہے کہ انھوں نے آیا صوفیہ، سلطان محمود، سلطان بایزید اور والدہ سلطان کی مساجد کے لیے وقوف بنائے تھے ۔ 1729ء میں اس نے اسکودار میں بلگورلو مسجد کے قریب ایک چشمہ جاری کروایا۔ 1780ء میں اس کی وفات کے دو سال بعد باسفورس میں پاشاباغیچہ اور ٹیپی کوئے کے درمیان میں ایک چشمہ جاری کیا گیا۔ [2] [3]

وفات ترمیم

صفیہ سلطان مئی 15 مئی 1778ء کو وفات پا گئیں اورسلیمان ذی شان کے مزار جو سلیمانیہ مسجد۔ استنبول میں واقع ہے، کے باہر دفن ہوئیں، [3] ان کی بیٹی زاہدہ کو ان کے ساتھ دفن کیا گیا۔ [2]

حوالہ جات ترمیم

  1. Sakaoğlu 2009.
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث Uluçay 2011.
  3. ^ ا ب پ ت ٹ ث Sakaoğlu 2008.
  4. ^ ا ب Duindam, Artan & Kunt 2011.
  5. Hakan T. Karateke (2007)۔ An Ottoman protocol register: containing ceremonies from 1736 to 1808, BEO Sadaret defterleri 350 in the Prime Ministry Ottoman State Archives, Istanbul۔ Ottoman Bank Archive and Research Centre۔ صفحہ: 112۔ ISBN 978-9-944-73102-7