ضیا پیمائی (انگریزی: photometry) انسانی آنکھ کے لیے روشنی کی چمک دمک کے ادراک کے اصطلاح میں ضیا پیمائی روشنی کی پیمائش کا علم ہے۔ یہ اشعاع پیمائی (radiometry) سے مختلف ہے جو مطلق طاقت کی اصطلاح میں اشعاعی توانائی (radiant energy) (روشنی سمیت) کی پیمائش کا علم ہے۔ جدید ضیا پیمائی میں اشعاعی طاقت، روشنی کے ہر طول موج پر اُن تابی افعال (luminosity function) سے بوجھل ہو تی ہے جو انسانی آنکھ کی روشنی کے لیے چمک دمک کی حساسیت (Sensitivity) کی نمونہ بندی کرتی ہے۔ عام طور پر یہ تابی افعال، ضیائی (photopic vision) تابی افعال یا ظلماتی (scotopic vision) تابی افعال ہوتے ہیں۔ اسی طرح ان کے علاوہ دوسرے افعال بھی لاگو ہوتے ہیں۔