بالی وڈ اداکار، ہدایت کار اور فلمساز۔ مشہور بالی وڈ اداکار عامر خان کے والد۔ 1938 میں پیدا ہوئے۔ طاہر حسین اپنے وقت کے نامور ہدایت کار اور فلمساز ناصر حسین کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔

طاہر حسین
Tahir Hussain
معلومات شخصیت
پیدائش 1938
اختیار پور گاؤں، شاہ آباد، ہردوئی، اتر پردیش
وفات 2 فروری 2010
باندرہ، ممبئی، بھارت
وجہ وفات دورۂ قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ زینت حسین، شہناز حسین
اولاد عامر خان، فیصل خان
بہن/بھائی
عملی زندگی
پیشہ پروڈیوسر، ڈائریکٹر، سکرین رائٹر، اداکار
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ہدایت کاری ترمیم

طاہر نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور معاون ہدایت کار کے شروع کیا۔ سنہ انیس سو پچاس میں انھوں نے فلم ’تم سا نہیں دیکھا‘ اور ’دل دے کے دیکھو‘ میں ہدایت کاری کی۔ اس کے بعد اداکاری اور پروڈکشن تک محدود ہو گئے لیکن ایک طویل وقفے کے بعد انھوں ہدایت کاری کے میدان میں پھر قدم رکھا۔ اپنے بیٹے عامر اور جوہی چاولہ کے ساتھ انھوں نے فلم ’تم میرے ہو‘ بنائی۔

اداکاری ترمیم

پھر انھوں نے اداکاری کے میدان میں طبع آزمائی کی۔ فلم ’جب پیار کسی سے ہوتا ہے‘، ’جنم جنم کا ساتھ‘ اور ’پیار کا موسم‘ میں انھوں نے چھوٹے رول کیے۔ لیکن اداکاری میں کامیابی نہ ملنے کے بعد انھوں نے فلمسازی کے میدان میں قدم رکھا۔

پروڈکشن ترمیم

راج کپور کی فلم تیسری منزل میں پروڈکشن ایگزیکٹو بنے۔ پھر ’جب پیار کسی سے ہوتا‘ اور ’دل دے کے دیکھو‘ جیسی فلمیں بنائیں۔ لیکن اس کے بعد انھوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی کی تشکیل کی جس کے تحت انھوں نے کئی فلمیں جیسے ’کارواں‘، ’ہمارا خاندان‘ اور ’زخمی‘ بنائیں جو قابل ذکر ہیں۔

انتقال ترمیم

دو فروری دو ہزار دس کو اپنے بیٹے عامر خان کے فلیٹ میں ان پر دل کا کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہو گیا۔