ظریف جبل پوری

اردو زبان کے مزاحیہ شاعر

ظریف جبل پوری (پیدائش: 30 نومبر، 1913ء - وفات: یکم مارچ، 1964ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور مزاحیہ شاعر تھے۔

ظریف جبل پوری
معلومات شخصیت
پیدائشی نام (اردو میں: سید حامد رضا نقوی ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 30 نومبر 1913ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جبل پور ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 1 مارچ 1964ء (51 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حالات زندگی ترمیم

ظریف جبل پوری 30 نومبر، 1913ء میں جبل پور، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے[1][2]۔ ان کا اصل نام سید حامد رضا نقوی تھا۔ ان کے کلام کے دو مجموعے فرمان ظرافت، تلافی مافات ان کی زندگی میں اور نشاط تماشا ان کی وفات کے بعد شائع ہوا۔[2]

تصانیف ترمیم

  • فرمان ظرافت
  • تلافی مافات
  • نشاط تماشا

نمونۂ کلام ترمیم

فلمی عشق

محبت جس کو کہتے ہیں بڑی مشکل سے ہوتی ہےفقط اِک بار ہوتی ہے خلوص دل سے ہوتی ہے
جہان فلم میں اُلفت کا ہر نخرا نرالا ہےیہ ایسی دال ہے جس دال میں کالا ہی کالا ہے
اگر بازار میں لڑکی پھسل جائے محبت ہےسہارا پا کے لڑکے کا سنبھل جائے محبت ہے
کسی لڑکی کو ڈاکو سے چھڑا کر لاؤ اُلفت ہوکسی کی سائیکل سے سائیکل ٹکراؤ الفت ہو
یہ فلمی عشق نے کیسا نیا پہلو نکالا ہےپولس کپتان کی لڑکی کا عاشق رکشے والا ہے
مقدر کو کہیں سے ساز گاری ہی نہیں ملتیوہی ملتی ہے اور کوئی سواری ہی نہیں ملتی
بہ ظاہر دیکھنے میں صرف اک موٹر کی ٹکر ہےکسی دل پھینک سے لیکن کسی دلبر کی ٹکر ہے
یہ فلمی عشق ہے، لے دے کے بس اس کا یہ حاصل ہےہماری قوم کے بچوں کے حق میں زہر قاتل ہے
ظریفؔ انجام کیا ہوگا جو میرا دل بھی کھو جائےکہیں ایسا نہ ہو، مجھ کو بھی فلمی عشق ہو جائے[3]

شعر

جھوٹے عاشق جو ہیں آہ و بکا کرتے ہیںہم شبِ ہجر میں اخبار پڑھا کرتے ہیں

وفات ترمیم

ظرف جبل پوری یکم مارچ، 1964ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔[1][2]

حوالہ جات ترمیم