عالمی یوم تفکیر

عالمی دن

سوچنے کا عالمی دن (انگریزی: World Thinking Day) ہر سال 22 فروری کو منایا جاتا ہے۔ یہ منانے کا آغاز سب سے پہلے 1926ء میں چوتھی گرل گائیڈ بین الاقوامی کانفرنس امریکا میں ہوا۔ اِس کانفرنس میں موجود لوگوں نے فیصلہ کیا کہ ایک خاص دن ہونا چاہیے جب گرل گائیڈز اور گرل اسکاؤٹس پوری دنیا میں ایک دوسرے کا شکریہ ادا کرسکیں اور ایک دوسرے کو سراہا جاسکے اور پھر آخرکار 22 فروری کا دن منتخب ہوا۔ اِس دن کو منتخب کرنے کی بھی ایک وجہ تھی، یہ دن لارڈ بیڈن پاول (بوائے اسکاؤٹ تحریک کے بانی) اور ان کی بیوی اولیو (ورلڈ چیف گائیڈ) کی سالگرہ کا دن تھا۔ چناں چہ دنیا ہر سال 22 فروری کو سوچ کا دن مناتی ہے اور اِس سوچ کو منانے کے لیے ایک عنوان تجویز کیا جاتا ہے۔[1]

سوچنے کا عالمی دن
باضابطہ نامWorld Thinking Day
تقریباتورلڈ ایسوسی ایشن آف گرل گائیڈز اینڈ گرل اسکاؤٹس
تاریخ22 فروری
تکرارسالانہ

حوالہ جات ترمیم