عبد الرحمن بن عبد العزيز بن عبد اللہ بن محمد السديس (پ فروری 10 1960) صدر امور مسجد الحرام مکہ مکرمہ و مسجد نبوی مدینہ منورہ، امام الحرم المکی اور 2005 کی اسلامی شخصیت ہیں۔ وہ قرآن کریم کی بہترین تلاوت کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ حفص عن عاصم الكوفي کی روایت میں قرات کرتے ہیں۔ ان کے دل میں امت مسلمہ کا بہت درد ہے، جس کا اظہار ان کے خطبات و دعاوں سے ہوتا ہے۔

شیخ عبد الرحمٰن السدیس
(عربی میں: عبد الرحمن السديس ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش (1960-02-10) 10 فروری 1960 (age 64)
ریاض، سعودی عرب
شہریت سعودی عرب  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
زوجہ فاطمة بنت علی السديس
اولاد عبد العزیز، بکر، صہیب، عبد اللہ، سمیہ، زینب، امیمہ، نسیبہ، ملیکہ
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ ام القری
شاہ سعود یونیورسٹی  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ امام
پیشہ ورانہ زبان عربی[1]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ http://alsudays.com

پیدائش

 
امام کعبہ ڈاکٹر عبد الرحمٰن السدیس برطانیہ کی مسجد میں خطاب فرما رہے ہیں
 
امام کعبہ ڈاکٹر عبد الرحمٰن السدیس
 
امام کعبہ ڈاکٹر عبد الرحمٰن السدیس

عبد الرحمن السدیس کا تعلق مشہور قبیلہ عنزۃ سے ہے۔ ان کا آبائی علاقہ سعودی عرب کے شہر القصیم ہے جبکہ ان کی ولادت ریاض شہر میں فروری 10 1960ء م 1382ھ میں ہوئی۔

نام و نسب

ان کی کنیت ابو عبد العزیز ہے جبکہ نام اور نسب کچھ یوں ہے: عبد الرحمٰن بن عبد اللہ بن محمد بن عبد العزیز بن محمد بن عبد اللہ(السدیس) ہے۔

تعلیم و تدریس

الشیخ السدیس نے بچپن ہی میں ریاض کے ایک تعلیمی ادارے سے بارہ سال کی عمر میں قرآن کریم حفظ کیا۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم مثنٰی بن حارثہ ایلیمنٹریاسکول ریاض میں حاصل کی، 1979ء میں ریاض سائنٹفک انسٹی ٹیوٹ سے گریجویشن کی۔ 1983ء میں ریاض یونیورسٹی سے شریعہ کی ڈگری حاصل کی۔ 1987ء میں امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا جبکہ ڈاکٹریٹ کی سند 1995ء میں ام القرٰی یونیورسٹی مکہ مکرمہ سے حاصل کی۔ اور بعد ازیں اسی جامعہ میں معین مدرس کی حیثیت سے تدریس کے فرائض انجام دینے لگے۔

مشاغل

صدارت امور مسجد حرام و مسجد نبوی

1433ھ میں شیخ سدیس کو امور حرم مکی و مدنی کی صدارت کا منصب عطا کیا گیا۔
17 جمادی الثانی 1433ھ کو منگل کے روز شاہی فرمان جاری ہوا، جس میں سابق صدر صالح بن عبد الرحمن الحصين کی صحت کی خرابی کے پیش نظر انکا استعفا قبول کرتے ہوئے عبد الرحمن السدیس کو ان کی جگہ صدر مقرر کیا گیا۔ ملاحظہ فرمائیں شاہی فرمان:

بسم اللہ الرحمن الرحيم الرقم أ / 129 التاريخ 17/6/1433هـ بعون اللہ تعالى نحن عبد اللہ بن عبدالعزيز آل سعود ملك المملكة العربية السعودية بعد الاطلاع على المادة الثامنة والخمسين من النظام الأساسي للحكم الصادر بالأمر الملكي رقم أ/90 بتاريخ 27/8/1412هـ ۔ وبعد الاطلاع على نظام الوزراء ونواب الوزراء وموظفي المرتبة الممتازة الصادر بالمرسوم الملكي رقم م/10 بتاريخ 18/3/1391هـ۔ وبعد الاطلاع على الأمر الملكي رقم أ/188 وتاريخ 7/12/1430هـ ۔ وبعد الاطلاع على الأمر الملكي رقم أ/14 بتاريخ 3/3/1414هـ ۔ وبعد الاطلاع على ما رفعہ لنا معالي الشيخ صالح بن عبد الرحمن الحصين الرئيس العام لشؤون المسجد الحرام والمسجد النبوي عن طلبہ إعفاءہ من منصبہ لظروفہ الصحية ۔ أمرنا بما ہو آت : أولاً : الموافقة على طلب معالي الشيخ صالح بن عبد الرحمن الحصين الرئيس العام لشؤون المسجد الحرام والمسجد النبوي إعفاءہ من منصبہ لظروفہ الصحية ۔ ثانياً : يعين فضيلة الشيخ عبد الرحمن بن عبدالعزيز السديس رئيساً عاماً لشؤون المسجد الحرام والمسجد النبوي بمرتبة وزير ۔ ثالثاً : يبلغ أمرنا هذا للجهات المختصة لاعتمادہ وتنفيذہ ۔

امامت حرم مکی

حرم مکی میں امامت کا آغاز 23 مئی 1984 سے ہوا، جہاں شیخ نے سب سے پہلی عصر کی نماز کی امامت کی۔

حسن آواز

عبد الرحمٰن السدیس اپنی خوبصورت آواز اور قرآن کریم کی بہترین اور پراثر تلاوت کے لیے مشہور ہیں۔ ان کی دوسری وجہ شہرت وہ زوردار خطبے ہیں جو وہ امت مسلمہ کی حالت زار پر حرم مکی میں دیتے ہیں۔ 2007 میں الشیخ السدیس نے پاکستان کا دورہ کیا جہاں ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ عبد الرحمٰن السدیس کی آواز میں اللہ نے بڑا اثر رکھاہے۔ کم از کم دو افراد کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انھوں نے پورا قرآن کریم صرف ان کی کیسٹس سے تلاوت سن کر حفظ کر لیا۔ امام کعبہ نے 2004 میں برطانیہ کا دورہ کیا اور اس موقع پر انھوں نے قرات کے ساتھ تلاوت قرآن کریم ریکارڈ کروانے کا بھی کہا۔ تادم تحریر ان کی تلاوت کی قرات کے ساتھ ریکارڈنگ جاری ہے۔

  1. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb14230683v — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ