علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد، پاکستان میں واقع ایک یونیورسٹی ہے جو فاصلاتی نظام تعلیم کی ایشیا کی بڑی جامعات میں شمار کی جاتی ہے۔ قائد عوام ذو الفقار علی بھٹوؒ کی عوامی حکومت نے 1974ء میں پارلیمنٹ کے ایک قانون کے تحت پیپلز اوپن یونیورسٹی قائم کی۔ بعد میں جب قائدعوام نے 1976ء کو قائداعظم اور 1977ء کو علامہ اقبال کا سال قرار دے کر صد سالہ جشن منانے کا اعلان کیا (سرکاری سطح پر 9 نومبر کو ہر سال عام چھٹی منانے کا فیصلہ ہوا ) تو علامہ اقبال کے اعزاز میں پیپلز اوپن یونیورسٹی کو بھی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا نام دے دیا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی
 

معلومات
تاسیس 1974  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
محل وقوع
إحداثيات 33°40′58″N 73°03′26″E / 33.682853190819°N 73.057251566008°E / 33.682853190819; 73.057251566008   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شماریات
طلبہ و طالبات
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرف سے سال میں دو مرتبہ داخلوں کا آغاز کیا جاتا ہے۔ تمام دور دراز دیہی اور شہری طلباءمختلف شعبوں میں فاصلاتی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ خواتین جو گھر میں بیٹھ کر پڑھنا چاہتی ہیں ان کے لیے اوپن یونیورسٹی میں داخلہ لینا یقناً ایک سنہری موقع ہے۔

بیرونی روابط ترمیم