علی سفیان آفاقی

صحافی، ادیب، سفرنامہ نگار، فلم ساز اور ہدایت کار

علی سفیان آفاقی (22 اگست، 1933ء – 27 جنوری، 2015ء)[1] ایک پاکستانی صحافی، ادیب، سفرنامہ نگار، فلم ساز اور ہدایت کار تھے۔

علی سفیان آفاقی

معلومات شخصیت
پیدائش 22 اگست 1933ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ضلع سیہور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 27 جنوری 2015ء (82 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ صحافی ،  مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب


علی سفیان آفاقی
معلومات شخصیت
پیدائش 22 اگست ، 1933ء
سیہور، بھوپال, برطانوی راج
(موجودہ بھارت)
وفات 27 جنوری، 2015ء
لاہور
شہریت پاکستان
قومیت  مملکت متحدہ (1933–47)
 پاکستان (1947–2015)
مذہب اسلام
زوجہ لبنىٰ آفاقی (1971-وفات)
اولاد نادیہ، سارہ
والدین آفاق علی بیگ، نعیمہ بیگم
عملی زندگی
پیشہ صحافی، مصنف، فلم ساز، ہدایت کار
دور فعالیت 1950-2015
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح حیات ترمیم

تعلیم: بھوپال، میرٹھ اور لاہور، بی اے آنرز۔

صحافت کا آغاز: 1951ء جماعت اسلامی کے ترجمان روزنامہ "تسنیم" لاہور سے ۔ یہ اخبار بند ہونے کے بعد ہفت روزہ "چٹان" اور روزنامہ "نوائے وقت" 1953ء میں لاہور سے روزنامہ "آفاق" کے پہلے دور میں "آفاق" سے وابستگی، فلمی صفحے کی اشاعت سے روزنامہ صحافت میں پہلی بار فلم کا تعارف۔ "آفاق" کے دوسرے دور میں بطور اسسٹنٹ ایڈیٹر وابستگی۔

م ش کے ہفت روزہ "اقوام" کی ادارت ترمیم

روزنامہ "زمیندار" کی بندش کے بعد روزنامہ "آثار" سے بطور جوائنٹ ایڈیٹر وابستگی۔ آفاق، نوائے وقت، امروز، احسان وغیرہ میں "دام خیال" اور "دریچے" کے عنوان سے کالم نویسی، روزنامہ "جنگ" میں دریچے کے عنوان سے کالم نویسی، ہفت روزہ "نگار" میں کالم نویسی۔ پاکستان ٹائمز، امروز، احسان اور کراچی کے اخبارات میں مضامین اور آرٹیکل، انٹرویوز اور فیچر نویسی۔ لاہور، کراچی اور انڈیا کے مختلف جرائد میں مضمون نویسی، ایڈیٹر "سیّارہ" ڈائجسٹ، ایڈیٹر ہفت روزہ "فیملی" میگزین لاہور۔

فلمی دنیا سے وابستگی ترمیم

1957ء میں شباب کیرانوی کی شراکت میں فلم "ٹھنڈی سڑک" بنائی۔ فلم کی کہانی، مکالمے اور منظرنامہ لکھا۔ 1958ء میں مارشل لا کے نفاذ کے بعد صحافت سے قطع تعلق کرنے کے بعد کل وقتی طور پر فلم سے وابستگی اختیار کی۔ "آدمی" کے مکالمے اور منظرنامہ لکھا۔ دوستوفسکی کے ناول "کرائم اینڈ پنشمنٹ" کو "فرشتہ" کے نام سے اخذ کیا اور بھی کئی فلموں کا تحریری کام کیا۔ 1965ء میں بطور فلمساز و مصنف حسن طارق کے اشتراک سے "کنیز" بنائی۔ اس کے بعد "میرا گھر میری جنت" بطور مصنف و فلمساز بنائی۔ حسن طارق سے علاحدہ ہو کر "سزا" بنائی جس میں نئے ہیرو جمیل کو متعارف کرایا اور پہلی بار روزینہ کو ہیروئن لیا۔

فلمیں ترمیم

# نام سنہ نمائش بطور
1 ٹھنڈی سڑک 1957 مصنف
2 ایاز 1957 مصنف
3 آدمی 1958 مصنف
4 آج کل 1959 مکالمہ نگار
4 فرشتہ 1961 مکالمہ نگار، منظرنامہ
5 قتل کے بعد 1963 مصنف
6 شکوہ 1963 مکالمہ نگار، سکرین پلے رائٹر
7 کنیز 1965 مصنف و فلم ساز
8 جوکر 1966 مصنف
9 سوال 1966 مصنف
10 میں وہ نہیں 1967 مصنف
11 دیور بھابی 1967 مصنف
12 صاعقہ 1968 شریک مصنف
13 میرا گھر میری جنّت 1968 مصنف و فلم ساز
14 ایک ہی راستہ 1968 مصنف
15 عدالت 1968 مصنف
16 آسرا 1969 مصنف
17 عندلیب 1969 مصنف
18 سزا 1969 مصنف و فلم ساز
19 دوستی 1971 مصنف
20 میرے ہمسفر 1972 مصنف
21 بندگی 1972 مصنف
22 دل ایک آئینہ 1972 مصنف
23 محبت 1972 مصنف
24 الزام 1972 مصنف
25 آرپار 1973 مصنف
26 دامن اور چنگاری 1973 مصنف
27 آس 1973 مصنف، فلم ساز و ہدایت کار
28 انتظار 1974 مصنف
29 نمک حرام 1974 مصنف و ہدایت کار
30 آبرو 1974 مصنف، فلم ساز و ہدایت کار
31 اجنبی 1975 مصنف، فلم ساز و ہدایت کار
32 جاگیر 1975 مصنف، فلم ساز و ہدایت کار
33 انسانیت 1976 مصنف
34 آگ اور آنسو 1976 مصنف، فلم ساز و ہدایت کار
35 عاشی 1977 مصنف، فلم ساز و ہدایت کار
36 پلے بوائے 1978 مصنف
37 مہربانی 1982 مصنف
38 دیوانگی 1983 مصنف
39 کبھی الوداع نہ کہنا 1983 مصنف
40 گمنام 1983 مصنف
41 کامیابی 1984 مصنف
42 مس کولمبو 1984 مصنف
43 ہم اور تم 1985 مصنف
44 بیٹا 1994 مصنف
45 معاملہ گڑبڑ ہے 1996 مصنف
46 ویری گڈ دنیا ویری بیڈ لوگ 1998 مصنف
47 فاصلہ مصنف
48 نیا سفر مصنف

کتابیات ترمیم

نام پبلشر سنہ طبع صنف
سید ابو الاعلیٰ مودودی ‫ سندھ ساگر اکادمی، لاہور 1958 سوانح
کمندیں طنزیہ و مزاحیہ مضامین کا مجموعہ
قائد تحریک اسلامی: سید ابو الاعلیٰ مودودی ‫ اسلامک پبلیکیشنز لمیٹڈ، لاہور 1991 سوانح
سیاسی باتیں مقبول اکیڈمی، لاہور 1990 انٹرویو
سیاسی لوگ مقبول اکیڈمی، لاہور 1990 انٹرویو
امریکا چلیں (حصہ اول) مقبول اکیڈمی، لاہور 1998 سفرنامہ
امریکا چلیں (حصہ دوم) مقبول اکیڈمی، لاہور 1998 سفرنامہ
دیکھ لیا امریکا مقبول اکیڈمی، لاہور 1992 سفرنامہ
ذرا انگلستان تک مقبول اکیڈمی، لاہور 1992 سفرنامہ
دورانِ سفر مقبول اکیڈمی، لاہور 1992 سفرنامہ
طلسماتِ فرنگ مقبول اکیڈمی، لاہور 1996 سفرنامہ
خوابوں کی سر زمین مقبول اکیڈمی، لاہور 1995 سفرنامہ
نیل کنارے سفرنامہ
یورپ کی الف لیلہ مقبول اکیڈمی، لاہور 1994 سفرنامہ
عجائباتِ فرنگ مقبول اکیڈمی، لاہور 1995 سفرنامہ
گوریوں کا دیس سفرنامہ
یورپ کا کوہ قاف سفرنامہ
پیرس کی گلیاں مقبول اکیڈمی، لاہور سفرنامہ
عالی دماغ مقبول اکیڈمی، لاہور
محمد علی جناح سارنگ پبلیکیشنز، لاہور
شعلہ نوا - شورش کاشمیری مقبول اکیڈمی، لاہور 1997 سوانح
عالمی دماغ
ساحر لدھیانوی
چاند چہرے (حصہ اول)
چاند چہرے (حصہ دوم)
فلمی الف لیلہ (حصہ اول) حق پبلشرز، لاہور 2001 فلمی تاریخ
فلمی الف لیلہ اٹلانٹس پبلیکیشنز، کراچی 2012 فلمی تاریخ
فلمی الف لیلہ فلمی تاریخ
خود نوشت
سفرنامہ ایران سفرنامہ
سفرنامہ تھائی لینڈ سفرنامہ
سفرنامہ سری لنکا سفرنامہ
سفرنامہ سپین سفرنامہ
سُر چھایا (ملکہ ترنم نور جہاں) سوانح

حوالہ‌جات ترمیم

  1. "صحافی اور فلم ساز علی سفیان آفاقی انتقال کر گئے"۔ بی بی سی اردو۔ 17 دسمبر، 2015۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2015 

بیرونی روابط ترمیم