علی سیٹھی

پاکستانی موسیقار اور مصنف

علی سیٹھی پاکستان کرکیٹ بورڈ کے سابق چیئر مین اور مایہ ناز صحافی نجم سیٹھی کے بیٹے ہیں۔ علی سیٹھی کو کلاسکل میوزک میں بہت دلچسپی تھی اور انھیں کلاسکل گانے کا بہت شوق تھا لہذا انھوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد کلاسکل میوزک سیکھنا شروع کر دیا اور بعد میں کچھ ہی عرصہ کے بعد وہ ملک کے بہترین گلوکار بن گئے۔ علی سیٹھی کا پہلا گانا "محبت کرنے والے" جو انھوں نے 2010ء میں گایا تھا۔ اس کے علاوہ علی سیٹھی ملک کے مقبول ترین میوزک پلیٹ فارم کوک سٹوڈیو میں بھی اپنی سحر انگیز آواز کا کئی بار جادو جگا چکے ہیں۔ کوک سٹوڈیو سیزن 8 میں انھوں نے اپنا پہلا گانا "عمراں لگیاں" گا کر سن نے والوں کے دل جیت لیے۔ عمدہ گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ یہ ایک اچھے مصنف بھی ہیں ان کی پہلی کتاب "the wish maker" جس نے شایع ہونے کے بعد خاصی مقبولیت حاصل کی۔ علی سیٹھی کے دیگر مشہور گانوں میں 'رنجش ہی سہی' ماہی میرا' اور 'چن کتھاں' شامل ہیں۔

علی سیٹھی
 

معلومات شخصیت
پیدائش 2 جولا‎ئی 1984ء (40 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد نجم سیٹھی  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ جگنو محسن  ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
مادر علمی ہارورڈ یونیورسٹی
ایچی سن کالج  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ صحافی،  مصنف،  موسیقار  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات ترمیم

Www.wikipedia.org/Ali.Sethi[1]

  1. Pakistani musician