عمارہ بن حزم غزوہ بدر میں شامل انصاری صحابی ہیں۔

عمارہ بن حزم
معلومات شخصیت

نام نسب ترمیم

عمارہ نام، سلسلۂ نسب یہ ہے،عمارہ بن حزم بن زید بن لوذان بن عمرو بن عبد عوف بن غنم بن مالک بن نجار، والدہ کا نام خالدہ تھا اور انس بن سنان بن وہب بن لوذان کی بیٹی تھیں۔

اسلام ترمیم

لیلۃ العقبہ میں 70 انصار کے ساتھ بیعت کی۔

مؤخات ترمیم

محرز بن نضلہ سے اخوت ہوئی۔

غزوات ترمیم

غزوہ بدر، غزوہ احد، غزوہ خندق اور تمام غزوات میں شریک ہوئے،فتح مکہ میں بنو مالک بن نجار کا علم انہی کے پاس تھا۔

وفات ترمیم

مرتدین کے جہاد میں خالد بن ولید کے ہمراہ تھے،مسیلمہ کذاب کی جنگ میں جسے یوم یمامہ کہتے ہیں،شہادت حاصل کی۔[1][2]

اولاد ترمیم

مالک نام ایک لڑکا چھوڑا ،جس پرنسل منقطع ہو گئی۔

فضل وکمال ترمیم

زیاد بن نعیم نے ان سے چند حدیثیں روایت کی ہیں،جھاڑپھونک کا منتر جانتے تھے، آنحضرتﷺ نے فرمایا ذرا مجھ کو تو سناؤ، چونکہ شرک کے الفاظ سے خالی تھا، اس لیے آپ نے اجازت دی،چنانچہ ان کے خاندان میں عرصہ تک وہ منتر منتقل ہوتا رہا اورلوگ اس سے فائدہ اٹھاتے رہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. اسد الغابہ جلد 3 صفحہ 635 حصہ ہفتم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور
  2. اصحاب بدر، صفحہ 181، قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور