سانچہ:مشابہت

فائل:نقشہ غدیر خم.jpg
غدیر کا نقشہ

غدیر خم مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک مقام کا نام ہے جہاں پر 18 ذی الحجہ کے دن حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت علیؑ کو اپنا جانشین مقرر فرمایا تھا۔

جغرافیا ترمیم

فائل:غدیر2.jpg
غدیر کا ایک منظر

غدیر خم ایک چھوٹی سی جھیل کا نام ہے[1] جو مقام جحفہ سے چار کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ خود جحفہ مکہ مکرمہ کے شمال مغرب میں 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جو احرام باندھنے کے پانچ میقاتوں[2]میں سے ایک ہے۔ غدیر کے مقام پر پانی اور درختوں کی موجودگی کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والے قافلے یہاں پر رکا کرتے تھے۔[3]

وقائع ترمیم

18 ذی الحجہ سنہ 10 ہجری کو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اسی مقام پر حضرت علی علیہ السلام کو اپنے "ولی" اور "جانشین" کے طور پر لوگوں کو اعلان فرمایا تھا۔ اس واقعہ کو واقعہ غدیر کے نام سے جانا جاتا ہے۔

متعلقہ صفحات ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ابن منظور، لسان العرب، ریشہ غدر، لفظ "الغدیر" کے ذیل میں
  2. حموی، معجم البلدان،لفظ "جحفہ" کے ذیل میں۔
  3. ابن خلکان، وفیات الاعیان، ج5، ص231

سانچہ:نجد و حجاز