غربت کے خاتمے کا بین الاقوامی دن

ہرسال 17 اکتوبر کو دنیا بھرمیں غربت کے خاتمے کا دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد غربت کی زندگی گزارنے والے بچوں اور خاندانوں کی حالت زار اور ان کے حقوق دلانے کی ضرورت کو اجاگر کرنا ہے۔ غربت اور محرومی کی زندگی گزارنے والے لوگوں کی مشکلات کو سمجھنے اور ان کے مسائل کو سننے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

اس دن غربت، محرومی اور عدم مساوات کے خاتمے، بچوں کے حقوق کے تحفظ اور غریب عوام کی حالت زار اور ان کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے سیمینارز، مذاکروں، مباحثوں اور خصوصی پروگرامز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔