غزوہ بنی لحیان

اسلام کے پیغمبر محمد کی مہم جو ستمبر 627 میں ہوئی تھی۔

بنولحیان وہ قبیلہ ہے جس نے محمدﷺ کے صحابہ کو رجیع میں قتل کیاتھا۔ یہ حجاز کے بہت اندر عسفان کے مقام پر آبا تھے۔ اس لیے محمد ﷺ نے ان سے نمٹنے میں قدرے تاخیر کی۔ جب کفار کے مختلف گروہوں میں پھوٹ پڑ گئی اور آپﷺ دشمن سے کسی قدر مطمئن ہوئے تو محمدﷺ نے مدینہ کا انتظام ابن مکتوم کو سونپا اوردو سو صحابہؓ اور بیس گھوڑوں کو لے کر بنولحیان پر یلغار کرتے ہوئے بطن غران کے مقام تک جا پہنچے۔ یہ بطن غران اور عسفان کے درمیان ایک وادی ہے،جہاں پر مسلمان صحابہؓ کو شہید کیے گئے تھے۔ مسلمان فوج دو دن یہاں قیام کر کے پھر حملے کے لیے نکلے۔ مگر وہاں بنولحیان کو خبر ہوئی اور وہ پہاڑ کے چوٹیوں کی طرف بھاگ نکلے اور ان کا کوئی آدمی مسلمانوں کے ہاتھ نہ لگ سکا۔ پھر آپﷺ نے عسفان کا قصد کیا اور وہاں دس سواروں کا دستہ آگے بھیجا تاکہ قریش کو خبر ہو جائے اور مرعوب ہوجائیں۔ اس دستے نے کراع الغمیم تک چکر لگایا۔ اس کے بعد آپﷺ کل چودہ دن مدینہ سے باہر گزارنے کے بعد واپس مدینہ پہنچے۔

مزید دیکھیے ترمیم

لحیان