فرہنگ اصطلاحات طبیعیات

طبیعیاتی اصطلاحات کی فرہنگ دراصل طبیعیات، اس کی ذیلی شاخوں اور متعلقہ شعبہ جات کی تعریفوں کی ایک فہرست ہے۔


A ترمیم

B ترمیم

C ترمیم

ا* Convexo concave lens - محدب مقعر عدسہ :ایسا عدسہ جس کی سطح ایک طرف سے محدب اور دوسری طرف سے مقعر یا مجوف ہو محدب مقعر عدسہ کہلاتا ہے۔

D ترمیم

  • Density - کثافت : علمِ طبیعیات میں، کثافت کسی چیز کی کمیت (mass) اَور اُس کے حجم (volume) کے درمیان نسبت (ratio) ہے۔
  • Diffraction - انکسار : طبیعیات میں لہروں کا کسی رکاوٹ سے ٹکرا کر اس کے گرد مڑ جانا یا کسی سراخ سے گذر کر پھیل جانا انکسار کہلاتا ہے۔
  • Dimension - بُعد :
  • Displacement - ھٹاؤ : دو مقامات کے درمیان میں کم از کم خطی فاصلہ کو ھٹاؤ کہتے ہیں۔
  • Distance - فاصلہ :
  • Doppler effect - ڈوپلر کا اثر :
  • Dynamics - حرکیات : حَرکیّات طبیعیات میں قدیم میکانیات (classical mechanics) کی ایک شاخ ہے جس میں اجسام کی حرکات اور ان پر عمل کرنے والی قوتوں کے باہمی تعلق کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔
  • Damping - تقصیر/ ماٹھگی : ایسا عمل جس میں ارتعاشات (ہلارے) سست یا ماٹھے ہو رہے ہوں
  • Denser medium - کثیف واسطہ : وہ واسطہ جس کی کثافت زیادہ ہو۔
  • Derived quantities - ماخوذ مقداریں : وہ مقداریں جن کو بنیادی مقداروں سے اخذ کیا گیا ہو۔
  • Destructive interference - تخریبی مداخلت : جب دو موجیں اس طرح آپس میں ملیں کہ ان کے نشیب و فراز ایک دوسرے پر منطبق نہ ہوتے ہوں۔
  • Diffraction - انکسار(جھکاؤ اور پھیلاؤ) : رکاوٹ کے کونوں سے ٹکرا کر روشنی کا جھکنا [عاجزی اور انکسار)
  • Dimension - جسامت(کھلار، پسار پنجابی میں) : وہ طبعی خصوصیت جس میں کسی مقدار کی تمام اکائیاں موجود ہوں۔
  • Displacement - ہٹاؤ : دو نقطوں کے درمیان کم سے کم فاصلہ۔
  • Doppler effect - ڈوپلر اثر : منبع اور مشاہد(مشاہدہ کرنے والا) کے درمیان اضافی حرکت کی وجہ سے موج کے تعدد میں ظاہری تبدیلی۔ ( تعدد لفظ عدد سے نکلا ہے )
  • Drag force - گھسیٹو قوت : کسی جسم کی سیال میں سے حرکت کے دوران اس پر لگنے والی رکاوٹی قوت۔
  • Double convex lens - دوہرا محدب عدسہ :ایسا محدب عدسہ جس کے باہر کی طرف دو ابھری ہوئی کروی سطحیں ہوں یعنی جس عدسے کی سطح دونوں طرف سے محدب ہو۔ دوہرا محدب عدسہ کہلاتا ہے۔
  • Double concave lens - دوہرا مقعر عدسہ : ایسا مقعر عدسہ جس کے اندر کی طرف خمدار دو سطحیں ہوں یعنی جو عدسہ دونوں طرف سے مقعر یا مجوف ہو، دوہرا مقعر عدسہ کہلاتا ہے۔

E ترمیم

  • Electric arc - برقی شرارہ
  • Electric charge - برقی بار : برقی بار تمام زیرجوہری ذرات (subatomic particles) کی ا یک بنیادی محفوظہ خصوصیت ہے جو ان کے برقناطیسی تفاعلات (Electromagnetic Interactions) کا تعین کرتی ہے۔
  • Electrical circuits - برقی دوران :
  • Electric current - برقی رو : بار دار ذرات (charged particles) کے بہاؤ کی شرح کو کرنٹ کہا جاتا ہے۔
  • Electric field - برقی میدان :
  • Electric potential - برقی دباؤ/برقی جُہد/برقی قوّہ : یہ وہ دباؤ ہوتا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی روانی کے دوران الیکٹرون برقی موصل میں بہتے ہیں۔ / کام کی وہ مقدار جواکائی مثبت چارج کو لامحدود مقام سے کسی نقطہ تک لے جانے کے ہو۔
  • Electrical resistance - برقی مزاحمت : کسی جسم سے بجلی گزرنے کے دوران میں جسم کی بجلی کے بہاؤ کے خلاف مزاحمت کو برقی مزاحمت کہاجاتا ہے۔
  • Electricity -بجلی/برق : یہ اصطلاح ایسے مظاہر کے لیے استعمال کی جاتی ہے جن میں برقی باروں (Electric charges) کا بہاؤ ہو رہا ہو۔
  • Electrode - برقیرہ :
  • Electromagnetic Induction - برقناطیسی تحریض : برقناطیسی تحریض وہ عمل ہے جس کے دوران میں ایک مقناطیسی میدان (magnetic field) میں گھومتا ہوا برقی موصل (conductor) وولٹیج پیدا کرتا ہے۔
  • Electromagnetic radiation - برقناطیسی تابکاری :
  • Electromagnetism - برقناطیسیت : برقناطیسیت، برقناطیسی میدان (electromagnetic field) کے مطالعے کو کہا جاتا ہے۔
  • Electromechanics - برق میکانیات : برق میکانیات٬ برقی انجینئری کی برقناطیسیت(electromagnetism) اور میکانیات (mechanics) کو یکجا کرتی ہے۔
  • Electron - برقیہ : برقیہ ایک منفی طور پر باردار، زیرجوہری ذرہ (subatomic particle) ہوتا ہے جو جوہر (atom) کے مرکزے کے اطراف گردش کرتا ہے۔
  • Electronics - برقیات : برقیات میں مختلف امواد جیسے نیم موصل، مزاحم، امالہ گر، مکثف، قُزمہ-ساخات اور خلائی نلیوں میں برقی رو (electric current) کے بہاؤ کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔
  • Elementary particle - بنیادی ذرہ : ذراتی طبیعیات (particle physics) میں بنیادی ذرہ ایک ایسا ذرہ ہوتا ہے کہ جو اپنی ساخت میں مزید زیریں ذرات نہ رکھتا ہو یا کم از کم ابھی تک اس کے کوئی ذیلی ذرات دریافت نہ کیے جا سکے ہوں۔
  • Emission spectrum - اخراجی طیف :
  • Escape velocity - فراری سمتار/سرعت فرار/فراری ولاسٹی : اسکیپ ولاسٹی وہ ابتدائی رفتار ہے جو کسی چیز کو جرم فلکی کی کشش ثقل (gravity) سے نکلنے کے لیے درکار ہوتی ہے۔ / کسی جسم کی ابتدائی ولاسٹی جس سے وہ زمین کے تجاذبی میدان سے باہر نکل سکے۔
  • Digital system - ہندسی نظام : ایسا نظام جو 0 اور 1 یا کم سگنل اور زیادہ سگنل کے ساتھ کام کرے(جہاں سگنل یکدم کم و بیش ہو.
  • Elastic limit - حدِ لچک / لچک کی حد : لچک کی وہ حد جس کے بعد کسی چیز کا کوئی نمونہ اپنی شکل مستقل بگاڑ لے۔
  • Electric field intensity - برقی میدان کی شدت : برقی خطوطِ قوت جو اکائی رقبے پر پڑیں۔
  • Electric flux - برقی نفاذ : برقی خطوطِ قوت کی تعداد جو کسی سطح کے مخصوص قطعہ میں سے گذرے۔
  • Electrolysis - برق پاشیدگی : کیمیائی تعامل کی وجہ سے مائعات میں برقی ایصالیت(بہاؤ/گذر)
  • Electromagnetic wave - برق مقناطیسی موج/برقی مقناطیسی موج۔ ایسی موجیں جن کی اشاعت کے لیے واسطے کی ضرورت نہ ہو۔
  • Electromotive force - برقی قوتِ متحرّکہ : توانائی کی پیمائش جو برقی رو کا کوئی ذریعہ اکائی چارج کے لیے مہیا کرتا ہے(یعنی اکائی چارج کے بہاؤ کے لیے)
  • Electron volt - الیکٹران وولٹ : توانائی کی اکائی جو 1.6x10-19جاؤل کے برابر ہوتی ہے
  • Electroplating - برقی ملمع کاری/قلعی کرنا : بجلی کی مدد سے کسی چیز پر دھاتی استر چڑھانا۔
  • Elastic collision - لچکدار تصادم : ایسا تصادم جس میں معیارِ حرکت اور حرکی توانائی یکساں رہیں۔
  • Energy - توانائی : کسی جسم میں کام کرنے کی صلاحیت
  • Entropy - ناکارگی : کسی نظام کی بے ترتیبی کا درجہ

F ترمیم

  • Farad - فیرڈ : فیرڈ گنجائشیت (capacitance) کی ماخوذ اکائی ہے۔
  • Fermions - فیرمیون : نصف صحیح عددی غزل (Half integer spin) رکھنے والے بنیادی ذرات (elementary particles) کو فیرمیون کہا جاتا ہے۔
  • Ferrofluid - آہنی مائع : آہنی مائع ایک ایسا مائع ہے جو مقناطیسی میدان (magnetic field) کی موجودگی میں مقناطیس بن (magnetized ہو) جاتا ہے۔
  • Fission - انشقاق : نویاتی انشقاق ایسا نویاتی تعامل (nuclear reaction) ہے جس میں ایک بھاری مرکزہ (nucleus) چھوٹے حصوں یا مرکزوں میں ٹوٹ کر تعدیلہ (neutron)، گیما شعاع (gamma ray) اور بڑی تعداد میں توانائی (energy) خارج کرتا ہے۔
  • Fluid mechanics - سیالی میکانیات :
  • Flux سیلان/روان :
  • Force - قوت : طبیعیات میں قوت (force) سے مراد، اثر پیدا کرنے والی ایسی شے ہے جو کسی طبیعیاتی مقدار (مثلا مقام، حرکت، رفتار یا سمتار وغیرہ) میں تبدیلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔
  • Freezing point - نقطۂ انجماد : وہ درجہ حرارت (temperature) جس پر کوئی مائع چیز منجمد ہو کر ٹھوس شکل اختیار کر لیتی ہے، اُس درجۂ حرارت کو اُس مائع کا نقطۂ انجماد کہتے ہیں۔
  • Frequency - تعدد : تعدد سے مراد ایک ثانیہ (second) میں ہونے والے ارتعاشات (vibrations) کی تعداد ہے۔ / اکائی وقت میں چکروں/دوروں/ارتعاشات کی تعداد
  • Fusion - ائتلاف/اِنضمام/اِدغام/گداخت/پیوسگی : نیوکلیائی ائتلاف ایسے نیوکلیائی تعامل (nuclear reaction) کو کہا جاتا ہے جس میں متعدد جوہری مرکزے آپس میں مدغم ہوکر ایک بھاری مرکزہ (nucleus) بنا دیتے ہیں۔ / ایسا جوہری تعامل جس میں دو ہلکے مرکزے باہم مدغم ہو کر ایک بھاری مرکزہ بناتے ہیں اور ساتھ ہی توانائی کا اخراج بھی ہوتا ہے۔
  • Forward bias - پیش میلانیت : پی۔این سنگم کی وہ کیفیت جس میں کثیر مقدار میں کرنٹ آگے کی طرف بہے۔
  • Forced oscillation - جبری ارتعاش : ایسا ارتعاش جو بیرونی قوت کے زیرِ اثر ہو۔
  • Free falling object - آزادانہ گرتا ہوا جسم: ایسا جسم جو فقط کششِ ثقل کے تحت حرکت کرے۔
  • Fundamental mode - بنیادی وضع : ساکن موج کم سے کم تعدد کے ساتھ

G ترمیم

H ترمیم

HOLOGRAPHY

I ترمیم

J ترمیم

K ترمیم

  • Kelvin کیلون : کیلون درجہ حرارت (temperature) كى بنیادی اكائى ہے۔
  • Kinematics جنبشیات : جنبشیات طبیعیات میں جسم کی کمیت اور حرکت کی وجہ بننے والی قوت کو نظر انداز کرتے ہوئے کیے جانے والے حرکات کے مطالعے کو کہا جاتا ہے۔
  • Kinetic energy حرکی توانائی : وُہ اِضافی توانائی جو کسی متحرک جسم کے پاس اُس کی حرکت کی وجہ سے ہوتی ہے۔

L ترمیم

M ترمیم

N ترمیم

O ترمیم

To and fro motion of a body about its mean position.

P ترمیم

Q ترمیم

R ترمیم

  • Radiation - شعاع ریزی/اشعاع : شعاع ریزی یا اشعاع ایک عمل ہے جس میں ایک جسم یا ایٹم، موجوں (waves) یا محرک ایٹمی ذرات کی شکل میں توانائی اُس وقت خارج کرتا ہے جب وہ زیادہ توانائی کی حالت سے کم توانائی کی حالت پر تبدیل ہوتا ہے۔
  • "Radio signal - رسالی اشارہ' :
  • Radioactive decay - اشعاعی تنزل : اشعاعی تنزل، مرکزی طبیعیات (nuclear physics) میں ایک ایسے جوہری عمل کو کہا جاتا ہے جس میں اس کا مرکزہ (nucleus) ناپائدار ہونے کی وجہ سے اپنی توانائی کو ذرات یا برقناطیسی موجوں کی صورت میں اشعاع (radiation) کے ذریعہ خارج کرتے ہوئے تنزل کا شکار ہوجاتا ہے۔
  • Radionuclide - مشعہ مرکیزہ : مشعہ نویدہ یا مرکیزہ ایک ایسا جوہر ہے جس کا، ناپائداری کا شکار اور زیادہ توانائی رکھنے والا مرکزہ (nucleus) اپنی یہ توانائی یا تو کسی ذرے (جس کو اشعاعی ذرہ (radiation particle) کہا جاتا ہے) کو منتقل کردیتا ہے اور یا کسی جوہر کے برقیہ (electron) کو فراہم کر سکتا ہے۔
  • Refraction - انعطاف : کسی موج (wave) کا ایک واسطہ (medium) سے دوسرے واسطہ میں داخل ہوتے ہوئے مڑ جانا انعطاف کہلاتا ہے۔
  • Refractive index - انعطاف نما : بصریات (Optics) میں کسی مادے کے انعطاف نما سے مراد ایک ایسا نمبر ہے جو بتاتا ہے کہ اس مادہ میں سے کیسے روشنی گزرتی ہے۔
  • Resistor - مزاحم :
  • Rectification - راست گری(سیدھا کرنا) : متغیّر برق رَو کو راست برقی رو میں بدلنا۔
  • Resistivity - مزاحمیت/مزاحمت : کسی مادے کی برقی رو کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی صلاحیت۔
  • 'Reverse bias - معکوس میلانیت(الٹ رجحان) : پی-این سنگم کی وہ حالت جس میں معکوس سمت میں بہت کم یا بالکل برقی رو نہ گذرے۔

S ترمیم

  • Scalar quantity - عددیہ مقدار/غیر سمتی مقدار : ایسی مقدار جس کو صرف قیمت (magnitude) کے ذریعے بیان کیا جا سکے۔
  • Simple harmonic motion - سادہ ایقاعی حرکت :
  • Sine wave - منحنی موج :
  • Solar cell - شمسی خلیہ : شمسی خلیہ ایک برقیاتی اختراع ہے جو سورج کی روشنی کی توانائی سے، ضیائی برقی اثر (photoelectric effect) کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے کام آتی ہے۔
  • Solid - ٹھوس : ٹھوس مادہ کی طبعی حالت ہے، جس میں مادہ کے جوہر یا سالمات کے درمیان فاصلہ بہت کم ہوتا ہے۔
  • Sound - آواز :
  • Specteral line - طیفی خط : روشنی کے طیف (Spectrum) میں موجود خط (line) کو طیفی خط کہا جاتا ہے۔
  • Special relativity - خصوصی اضافیت :
  • Spectrum - طیف : روشنی جب کسی منشور (prism) سے گزرتی ہے تو مختلف رنگوں میں بٹ جاتی ہے جسے طیف کہتے ہیں۔
  • Speed of light - روشنی کی رفتار : روشنی کی رفتار ایک عالمگیری طبیعیاتی دائم (constant) ہے۔ اسے عام طور پر c سے ظاہر کیا جاتا ہے۔
  • Spin - غزل : ذراتی طبیعیات میں غــزل کا لفظ، زیرجوہری ذرات کی گردش یا چکروں کے لیے استعمال ہوتا ہے
  • Spin statistics theorem - نظریہ احصاء غزل :
  • Strong interaction - قوی تفاعل : قوی تفاعل دراصل ذراتی طبیعیات میں مطالعہ کیے جانے والے بنیادی ذرات کے مابین ہونے والے تفاعلات میں شامل ہے اور اس کو یوں پیش کیا جاتا ہے کہ یہ کوارکس اور gluons کے درمیان ہونے والا تفاعل ہے
  • Sub atomic partial - زیرجوہری ذرہ :
  • Superconductivity - فوق ایصالیت : بعض مادوں میں درجہ حرارت انتہائی حد تک گرا دینے سے اس مادے کی برقی مزاحمت کا ختم ہوجانا اور مقناطیسی میدان کا غیر موثر ہوجانا فوق ایصالیت کہلاتا ہے۔
  • Superconductor - فوقی موصل : ایک فوقی موصل کا اگر درجۂ حرارت کم کیا جائے تو اس کی برقی مزاحمت (resistance) ختم ہو جاتی ہے اور اس کے لیے مقناطیسی میدان غیر موثر ہو جاتا ہے۔
  • Surface tension - سطحی تناؤ :
  • International System of Units بین الاقوامی نظام اکائیات : بین الاقوامی نظام اکائیات یا ایس۔ آئی (SI) اعشاری نظام کی جدید شکل ہے۔ یہ نظام نمبر ‘‘دس’’ کی موزونیت پر وضع کی گئی ہے۔

اس کی سات بنیادی اکائیاں ہیں۔

T ترمیم

U ترمیم

V ترمیم

W ترمیم

  • Watt - واٹ : واٹ طاقت power کو ماپنے کی اکائی ہے۔ ایک واٹ ایک جاؤل فی سیکنڈ کے برابر ہے۔
  • Wave - موج : حرکت کرتی ہوئی توانائی کو موج یا لہر کہتے ہیں۔ توانائی کی یہ حرکت کسی مادے کے اندر بھی ہو سکتی ہے اور خلا میں بھی۔
  • Wave length - طولِ موج : علم طبیعیات میں، طولِ موج، کسی لہر کے دو نشیبوں (trough) یا دو فرازوں (crust) کے درمیانی فاصلے کو کہا جاتا ہے۔
  • Weak interaction - نحیف تفاعل : نحیف تفاعل دراصل، فطرت میں پائے جانے والے چار بنیادی ذرات کے بنیادی تفاعلات (fundamental interaction) میں سے ایک تفاعل ہے۔
  • Weight - وزن : وزن سے مراد وہ قوت ہے جو ہر جسم سیارے کی کشش ثقل (gravitational force) کی وجہ سے محسوس کرتا ہے۔
  • White dwarf - سفید بونا : ایسے ستارے جو اپنی عمر کے آخری حصے میں سکڑ کر بے انتہا کثیف مادے پر مشتمل ہوتے ہیں۔
  • Wave front - محاذِ موج : کسی سطح پر گرتی ہوئی موج جو اس سطح کے تمام نقاط میں مساوی خلل پیدا کرے۔
  • Wavelength - طولِ موج : دو مسلسل محاذِ موج /فراز / نشیب کے درمیان فاصلہ

X ترمیم

  • X - ray astronomy – لاشعاعی فلکیات :فلکیات کی شاخ جس کا تعلق  مختلف سماوی ذرائع سے آنے والی لا شعاعوں سے ہو ۔ خصوصاً ثنائی ستاروں سے۔
  • X _ ray binary – لاشعاعی ثنائیہ : ثنائی ستارہ جو لاشعاعوں کا بڑا منبع ہے اور یہ عام ستاروں سے مل کر تشکیل پاتا ہے۔ اس کا مدار سفید بونے ستارے ، نیوٹران ستارے اور سیاہ سوراخ کے قریب ہے۔
  • X-ray burster – لاشعاعی  مفجّر : لاشعاعی  مفجّر: لاشعاعوں کے انفجار کا ذریعہ۔
  • X-ray crystallography – لاشعاعی قلم نگاری : قلم میں سے لاشعاعیں گزار کر اس کی ساخت معلوم کرنے کی غرض سے کیا گیا مطالعہ اور عملی کام اور اس کے نتیجے میں کیا گیا مشاہدہ اور انکسار نمونے کا تجزیہ ، لا شعاعی قلم نگاری کہلاتا ہے۔
  • X-ray diagnosis – لاشعاعی تشخیص : لاشعاعوں کے ذریعے امراض کی تشخیص۔
  • X-ray diffraction – لاشعاعی انکسار : مادے سے ٹکرا کر لا شعاعوں کا انتشار جس سے لاشعاعوں کی شدّت میں تبدیلی آ جاتی ہے ۔ اسے ایٹم کی ساخت کا مطالعہ  کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے۔
  • X-ray photoelectron spectroscopy – لا شعاعی ضیائی الیکٹرانی طیف بینی : دیکھیے اصطلاح" الیکٹرانی طیف بینی برائے کیمیائی تجزیہ"
  • X- rays – لا-شعاعیں : لا-شعاعیں : شعاعوں کی ایسی  قسم جو غیر شفاف اشیاء میں سے نفوذ کر کے ان کے اندرون کا نقشہ دکھاتی ہے۔اس شعاع کو ڈاکٹر اکثر ہڈیوں اور جسم کے اندرونی اعضاء(رسولیوں سمیت) کا معائنہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔یہ شعاع تحقیق کے میدان بھی استعمال کی جاتی ہے۔ اس کی طولِ موج کی حد تقریباً 0.01 سے 10 نینومیٹر تک ہوتی ہے۔
  • Xerography – خشک عکس کاری/خشک نقل کاری/خشک نگاری : : عکس لینے یا نقل کاری کے عمل کو خشک عکس کاری کہتے ہیں یہ اصطلاح دو یونانی الفاظ  xeros اور graphos سے ماخوذ ہے جس کا  مطلب خشک تحری یا خشک نگاری رہے ۔
  • Yellow cake – زرد کیک : جزوی طور پر صاف کی ہوئی یورینیم کی کچ دھات جسے اکثر جوہری ہتھیاروں  کی پیداوار میں درمیانی مرحلے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
  • Yield Strength – پیداواری مضبوطی : وہ دباؤ جس پر پلاسٹک بگاڑ(مستقل بگاڑ) کی مخصوص قیمت حاصل ہو،  پیداواری مضبوطی کہتے ہیں۔
  • YOUNG, S MODULUS – ینگ ماڈولس : ینگ ماڈولس :  کسی مادے پر عمل کردہ تنشی دباؤ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تنشی تناؤ کے درمیان تناسب۔

Y ترمیم

Z ترمیم

  • Zinc - جست : جست ایک دھاتی عنصر ہے جس کا ایٹمی نمبر 30 ہے


  • Zeeman Effect - زی مین اثر : مقناطیسی میدان کی موجودگی میں طیفی خطوط کا متعدد اجزاء میں تحلیل ہونا" زی مین اثر "کہلاتا ہے۔
  • Zener Diode - زینر دو برقیرہ : نیم موصل دو برقیرہ جس میں معکوس وولٹیج  کو برقی رو کی وسیع پیمانے پر قیمتوں  کے لیے یکساں رکھا جاتا ہے۔ اسے خصوصاً وولٹیج کو باضابطہ اورمنظّم بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
  • Zinc - جست : جست ایک سفیدی مائل نیلگوں دھات ہے جس سے دیگر دھاتیں بنائی جاتی ہے جیسے کہ پیتل ۔ دوسری دھاتوں پر اس کا ملمع بھی چڑھایا جاتا ہے تاکہ زنگ سے محفوظ رہے۔


  • Zincate - جستانا/(جست ملانا)]] : ایسا نمک  جو زنک ہائیڈروآکسائیڈ کے  بطورِ تیزاب دوہرے  تعامل سے پیدا ہوتا ہو۔


  • Zinciferous - جستائیت : جست رکھنا یا جست حاصل کرنا۔
  • Zincify - جستانا : جست کی تہ یا ملمّع چڑھانا۔


  • Zinc chloride - زنک کلورائیڈ : ایک سفید قلمی سفوف جو عمل انگیز ، محافظِ چوب ، جراثیم کُش وغیرہ کے طور پر ااستعمال ہوتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ  اشتہارات کو جوڑنے ، گوند ، چرمی کاغذ ، حنوطی مائع وغیرہ کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔
  • Zinc dust - جستی سفوف : پیس کر یا کسی عمل کے نتیجے میں حاصل ہونے والاسفوفی شکل میں جست  جسے اشیاء کو روغن کرنے  اور غیر تکسیدی عامل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔


  • Zinc ointment - جستی مالش/جستی مساج : : طبی مالش جس میں زنک آکسائیڈ ، پٹرولیم اور پیرافن شامل ہوتی ہے اور یہ جلدی امراض کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔


  • Zinc sulphate - سفید توتیا/زنک سلفیٹ : ایک بے رنگ قلمی سفوف (ZnSO4·7H2O) جو قے آور دوا اور روغن میں رنگ جمانے والے عنصر کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
  • Zinc sulphide - زنک سلفائیڈ : ایک زردی مائل سفید سفوف (ZnS) جسے ٹی وی سکرین بنانے میں بطور فاسفوریت (مخرجِ شعاع) ، گھڑیوں کے درخشاں رُخ اور صَبغہ (رنگنے والا مواد) کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
  • Zircalloy - زرک بھرت : زرکونیم کا بھرت جس میں قلیل مقدار قلعی ، کرومیم اور نکّل کی پائی جاتی ہے۔یہ دباؤ پزیر آبی جوہری بھٹی میں استعمال ہوتا ہے۔

.

  • Zircon - زرکون : نمک جو منشوری قلموں کے طور پر پایا جاتا ہے۔ خصوصاً بھورے رنگ  میں ملتا ہے مگر بعض اوقات  نیم شفّاف صورتوں میں نایاب نگینے کے معیار کا ہوتا ہے۔یہ زرکونیم سلیکیٹ اور زرکونیم کی سرکردہ کچ دھات پر مشتمل ہوتا ہے۔
Another name of zirconium oxide.
  • Zirconia - زرکونا : زرکونیم آکسائیڈ کا دوسرا نام۔
  • Zirconium - زرکونیم : کیمیائی عنصر جس کا ایٹمی نمبر 40 ہے ، ایک سخت نقرئی خاکستری  رنگ کی عبوری سلسلے کی دھات ہے۔
  • Zirconium oxide - زرکونیم آکسائیڈ : ایک سفید نقلمی سفوف جو پانی میں ناحل پزیر اور بلند درجے کا انعطافی ہوتا ہے۔روغنوں ، عمل انگیز اور مخرّش(خراش آور) اشیاءمیں بطورِ رنگدانہ استعمال ہوتا ہے۔ اس کا فارمولا ZrO2.ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم