فطرت نگاری (انگریزی: Naturalism) ایک ادبی تحریک ہے جو انیسویں صدی کے نصف آخر میں نمودار ہوئی۔ فرانسیسی ادیب ایملی زولا نے ناول نگاری کے لیے اس ادبی مسلک کو اختیار کیا۔ کامل معروضیت، اہم اور غیر اہم جزئیات و تفصیلات کا ہجوم، جنس کے بیان میں جزئیات نگاری کے ادیبانہ استحقاق کا نا جائز استعمال، مواد اور موضوع کے انتخاب میں کامل آزادی، ہر قسم کے مواد کو ادب کا موضوع بنانے پر اصرار، ادب میں تہذیبی مشن سے آزاد آدم فطری کی پیشکش یعنی آدم فطری کے جذبات و احساسات کی ترجمانی کا دعویٰ فطرت نگاری کی نمایاں خصوصیات ہیں۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. ابو الاعجاز حفیظ صدیقی، کشاف تنقیدی اصطلاحات، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1985ء، ص 135