فوزیہ بھٹی (پیدائش 9 اگست، 1979ء) لاہور پاکستان سے تعلق رکھنے والی ادیبہ، کالم نگار اور شاعرہ ہیں۔[1][2][3]۔ انھوں نے اردو زبان میں کافی کتابیں لکھی ہیں ِ۔ اپنے کالموں میں وہ سماجی مسائل اور سیاسی صورت حال پر خواتین کے موقف کی نمائندگی کرتی ہیں۔ فوزیہ بھٹی کی پہلی نظم 13 سال کی عمر میں نوائے وقت میں شائع ہوئی۔ 15 سال کی عمر میں وہ جنگ گروپ کے فورم پر کافی فعال رہیں۔ فوزیہ بھٹی 8 بہن بھائی میں سب سے چھوٹی بہن ہے، ان سے چھوٹا اُن کا ایک بھائی ہے۔ انھوں نے میٹرک تک تعلیم گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری اسکول میں حاصل کی۔ انھوں نے گورنمنٹ کالج گلبرگ لاہور سے صحافت اور پولیٹیکل سائنس کی ڈگری لی۔ 2012ء میں انھوں نے جامعہ پنجاب میں ابلاغ عامہ(ماس کمیونی کیشن) اور 2014ء میں انٹرنیشنل افیئرز میں داخلہ لیا۔ فوزیہ بھٹی مختلف اشتہاری ایجنسیوں میں تخلیقی ڈائریکٹر(Creative Director) کے طور پر کام کرتی رہیں۔ وہ مختلف منصوبوں میں جیسے اجالا پروگرام اور میٹرو بس سروس میں حکومت پنجاب کے ساتھ شامل رہیں۔ انھوں نے 2003ء میں پی ٹی وی پرائم یوکے کے لیے نیوز ویک شو کی میزبانی بھی کی۔ آج کل وہ اردو پوائنٹ نیٹ ورک میں بطور ملٹی میڈیا ڈائریکٹر کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

Poet Fouzia Bhatti
پیدائش (1979-08-09) 9 اگست 1979 (عمر 44 برس)
لاہور، پنجاب
اقامتلاہور، پنجاب، پاکستان
قومیت پاکستان
پیشہشاعرہ، مصنف
وجۂ شہرتشاعری، کتابیں، کالم نگار
ویب سائٹwww.fouziabhatti.com

فہرست نگاری ترمیم

  • "ح "
  • "محرم"
  • تم جو اتنے عرصے بعد ملے ہو
  • محبت سے محبت تک
  • یوں تنہا مت چلو

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

بیرونی روابط ترمیم