فہیم اشرف

پاکستانی کرکٹ کھلاڑی

فہیم اشرف (پیدائش:16 جنوری 1994ء) ایک پاکستانی بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی ہے جو فرسٹ کلاس کرکٹ میں حبیب بینک لمیٹڈ کے لیے کھیلتا ہے۔[2] [3][4] اگست 2018ء میں، وہ ان تینتیس کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2018-19ء کے سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ سے نوازا تھا۔ [5][6] اس کے والد نہیں چاہتے تھے کہ وہ کرکٹ کھلاڑی بنیں، انھوں نے ایک ٹی وی پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا۔ فہیم کی 2 بہنیں اور 7 بھائی ہیں۔ ان کے سب سے بڑے بھائی کا نام نوید اشرف ہے وہ اور ان کی والدہ کرکٹ کھیلنے میں ہمیشہ ان کا ساتھ دیتی تھیں۔ شاداب خان، حسن علی اور فخر زمان ان کے قریبی ساتھی ہیں۔

فہیم اشرف ٹیسٹ کیپ نمبر 230
ذاتی معلومات
پیدائش (1994-01-16) 16 جنوری 1994 (عمر 30 برس)
پھول نگر، پنجاب, پاکستان
قد5 فٹ 10 انچ (178 سینٹی میٹر)[1]
بلے بازیبائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم پیس گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 230)11 مئی 2018  بمقابلہ  آئرلینڈ
آخری ٹیسٹ9 دسمبر 2022  بمقابلہ  انگلینڈ
پہلا ایک روزہ (کیپ 213)12 جون 2017  بمقابلہ  سری لنکا
آخری ایک روزہ13 جولائی 2021  بمقابلہ  انگلینڈ
پہلا ٹی20 (کیپ 75)12 ستمبر 2017  بمقابلہ  ورلڈ الیون
آخری ٹی2025 اپریل 2021  بمقابلہ  زمبابوے
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2013/14–2014/15فیصل آباد
2015/16نیشنل بینک
2016/17حبیب بینک لمیٹڈ
2017کومیلا وکٹورینز
2018– تاحالاسلام آباد یونائیٹڈ
2019نارتھمپٹن شائر
2019– تاحالسنٹرل پنجاب
2019–میلبورن رینیگیڈز
2019/20ڈھاکہ پلاٹون
2022– تاحالسسیکس
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ ٹوئنٹی20آئی فرسٹ کلاس
میچ 14 31 42 59
رنز بنائے 636 218 259 2,210
بیٹنگ اوسط 31.80 11.47 11.77 29.07
100s/50s 0/4 0/0 0/0 2/10
ٹاپ اسکور 91 28 31 116
گیندیں کرائیں 1,692 1,244 903 8,741
وکٹ 24 23 35 150
بالنگ اوسط 34.08 46.08 25.80 29.99
اننگز میں 5 وکٹ 0 1 0 6
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0 0
بہترین بولنگ 3/42 5/22 3/5 6/65
کیچ/سٹمپ 5/– 8/– 11/– 29/–
ماخذ: Cricinfo، 24 ستمبر 2022ء

اعزازات ترمیم

اعزازات
نمبر شمار اعزاز قسم سال نوعیت
1 میگا سپر لیگ ایوارڈز ایم ایس ایل آئی کون آف دی یوتھ ایوارڈ 2018
2 پی سی بی ایوارڈ ایمرجنگ کرکٹرآف دی ایئرکا ایوارڈ 2018

میگا سپر لیگ اور پی سی بی [7]کی طرف سے یہ ایوارڈز فہیم اشرف کو سال 2018ء میں دے گئے۔[8]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Faheem Ashraf’s profile on Sportskeeda
  2. "Fahim Ashraf"۔ ESPN Cricinfo۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 نومبر 2015 
  3. https://en.wikipedia.org/wiki/Faheem_Ashraf#cite_note-bio-2
  4. https://en.wikipedia.org/wiki/Faheem_Ashraf#cite_note-ICC-3
  5. https://en.wikipedia.org/wiki/Faheem_Ashraf#cite_note-4
  6. https://en.wikipedia.org/wiki/Faheem_Ashraf#cite_note-5
  7. "ڈان نیوز اخذ پی سی بی ایوارڈز"۔ AUG 8,2018۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  8. "SULTAN NEWS"۔ 9 May, 2018۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ 

بیرونی روابط ترمیم