فیصل سبزواری (انگریزی: Faisal Subzwari) ایک پاکستانی سیاست دان ہیں۔

فیصل سبزواری

معلومات شخصیت
پیدائش (1975-08-04) اگست 4, 1975 (عمر 48 برس)
کراچی، پاکستان
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان
زوجہ امبر فیصل
اولاد دعا سبزواری، حیا سبزواری، ردا سبزواری
والدین سید احترام علی سبزیاری (والد) پروین سبزواری (والدہ)
عملی زندگی
تعليم بی بی اے فائنانس
ایم اے اکنامکس
مادر علمی کراچی یونیورسٹی - آئی کیپ
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 1992- تاحال


فیصل سبزواری 1975ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، زمانہ طالب علمی میں انھوں نے ایم کیو ایم کی طلبہ تنظیم APMSO سے وابستگی اختیار کرلی تھی۔ فیصل سبزواری ایم کیو ایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات سے بھی وابستہ رہے اور بعد ازاں APMSO کی مرکزی کمیٹی کا کئی برس حصہ رہنے کے بعد اس کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ فیصل سبزواری 2002ء میں ایم کیو ایم کے سب سے کم عمر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، بعد ازاں 2008ء اور 2013ء میں بھی رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔ اس دوران وہ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور 2 مواقع پر وزیر برائے امور نوجوانان بھی رہے۔ فیصل سبزواری اس وقت ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن ہیں اور پہلی بار سینیٹر منتجب ہویے ہیں۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات