قاسم بن محمد

پیغمبر اسلام محمد کے بڑے صاحبزادے

قاسم بن محمد (عربی: القاسم بن محمد) حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت خدیجہ کے بیٹے تھے۔ آپ صغر سنی میں ہی انتقال کر گئے، جب آپ کی عمر محض دو سال سے بھی کم تھی۔ آپ کو جنت المعلیٰ، مکہ، سعودی عرب میں دفن کیا گیا۔

قاسم بن محمد
(عربی میں: قاسم بن محمد ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش دسمبر598ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مکہ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 601ء (2–3 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مکہ  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن جنت المعلیٰ  ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد محمد بن عبداللہ  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ خدیجہ بنت خویلد  ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
خاندان اہل بیت  ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مقالہ بہ سلسلۂ مضامین

اولادِ محمد

حضرت محمد کے بیٹے

قاسم _ عبداللہ _ ابراھیم

حضرت محمد کی بیٹیاں

فاطمہ _ زینب _ ام کلثوم
رقیہ

حضرت فاطمہ کی اولاد
بیٹے

حسن _ حسین _ محسن

حضرت فاطمہ کی اولاد
بیٹیاں

زینب _ ام کلثوم


نام و نسب

حضرت قاسم رضی اللہ عنہ۔ سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت قاسم رضی اللہ عنہ بن سید المرسلین حضرت محمد علی الم بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کالب بن مرہ بن کعب بن لوئی بن غالب بن فہر بن مالک۔ (رضی اللہ عنہم اجمعین)

حالات

آپ آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سب سے پہلے فرزند ہیں جو حضرت بی بی خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی آغوش مبارک میں اعلانِ نبوت سے قبل پیدا ہوئے۔ حضورِ اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی کنیت ابو القاسم ان ہی کے نام پر ہے۔ جمہور علما کا یہی قول ہے کہ یہ پاؤں پر چلنا سیکھ گئے تھے کہ ان کی وفات ہو گئی اور ابن سعد کا بیان ہے کہ ان کی عمر شریف دو برس کی ہوئی مگر علامہ غلابی کہتے ہیں کہ یہ فقط سترہ ماہ زندہ رہے۔ واللہ اعلم۔ [1]

حوالہ جات

  1. (زرقانی جلد 3 ص 194)

مزید دیکھیے