قانون بقائے مادہ یا بقائے کمیت (انگریزی: Law of Conservation of mass) قانون بقائے توانائی کی مترادف ایک ہمہ گیر قانون ہے جسے کئی طرح سے بیان کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً:

  • کسی نظام میں، اندرونی عملیات کے باوجود، مادّہ یا کمیت کی کُل مقدار مستقل رہتی ہے۔
  • کسی بھی کیمیائی تعامل کے دوران، مادّہ نہ تو فنا ہوتا ہے اور نہ پیدا ہوتا ہے۔
  • کیمیائی تبدیلی سے پہلے تمام اشیاء کی کُل کمیت، کیمیائی تبدیل کے بعد والے اشیاء کی کُل کمیت کے برابر ہوتی ہے۔
  • مادّہ کو نہ تو ختم کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اُس کی نوپیداوار ہو سکتی ہے۔

سلیس زبان میں، قانون بقائے مادّہ کا بیان ہے کہ: ‘‘مادّہ یا کمیت کو نہ ختم یا فنا کیا جا سکتا ہے اور نہ اُس کو پیدا کیا جا سکتا ہے، تاہم اس کی ترتیبِ نَو کی جا سکتی ہے’’.

مزید دیکھیے ترمیم