لائبرلینڈ دو یورپی ملکوں سائبیریا اور کرویئشا کے درمیان واقع ایک جگہ ہے جس کا رقبہ 7 مربع کلومیٹر ہے، پر دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک آدمی نے اس پر دعویٰ کرکے ایک نئے ملک کی بنیاد رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، جس آدمی نے اس نئے چھوٹے ملک کا اعلان کیا ہے اس کا نام وٹ جڈلیکا ہے۔ وٹ جڈلیکا اس وقت لائبرلینڈ کا پہلا صدر بنا ہے۔ یہ علاقہ دونوے دریا کے مغربی حصے میں واقع ہے اور یہ سائبریا اور کروشیا کے درمیان پڑتا ہے لیکن آج تک نہ تو سائبیریا نے اس پر دعویٰ کیا ہے اور نہ ہی کروشیا نے، بلکہ اس کو No man's land یعنی “کسی کا نہیں علاقہ کہا جاتا تھا۔

آزاد جمہوریہ لائبرلینڈ
پرچم Liberland
شعار: 
جیو اور جینے دو
مقام Liberland
دارالحکومتلائبرپولس
سرکاری زبانیںچیک, انگریزی
آبادی کا ناملائبرلینڈری
حکومتConstitutional republic with elements of بلا واسطہ جمہوریت (ترکیب شدہ)
• صدر مملکت
وٹ جڈلیکا (بانی)
قیام
• قیام
13 اپریل 2015
رقبہ
• کل
7 کلومیٹر2 (2.7 مربع میل)
منطقۂ وقتیو ٹی سی+1 (CET)
• گرمائی (ڈی ایس ٹی)
یو ٹی سی+2 (CEST)
ویب سائٹ
http://liberland.org

اس نئے چھوٹے ملک کے لیے ویب گاہ بھی قائم کی گئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ شعار اور پرچم بھی تیار کیا گیا ہے۔ لائبرلینڈ کا شعار "جیو اور جینے دو" ہے۔ مزید یہ کہ وٹ جیڈلیکا نے اپنے رضاکاروں سے ملکر 6 ہزار لوگوں کو اس نئے ملک کا شہری بننے کی دعوت دی ہے، جبکہ اب تک 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد لوگوں نے درخواست دی ہے کہ ان کو اس ملک کا شہری بنایا جائے۔ اسی کام کے لیے 7 رضاکاروں کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ شہری بننے والے افراد کی جانچ پڑتال کریں۔

لائبرلینڈ کی حکومت میں دس سے بیس افراد کی تجویز دی گئی ہے اور یہ دس سے بیس افراد الیکٹرونک مشینوں کے ذریعے منتخب ہوں گے، یعنی جیسے یہ ملک چھوٹا ہے ویسے ہی حکومت بھی دس سے بیس افراد پر مشتمل ہے۔