لارڈ ولیم بنٹنک ہندوستان کا چودھواں گورنر جنرل ’’1828ء تا 1835ء‘‘ پہلی مرتبہ 1803ء میں مدراس کا گورنر بن کر آیا۔ ویلور کی بغاوت کے بعد واپس چلا گیا۔ 1828ء میں گورنر جنرل بنا کر بھیجا گیا۔ 1831ءمیں رنجیت سنگھ سے روپڑ کے مقام پر مل کر سکھوں اور انگریزوں کے تعلقات کو استوار کیا۔ اس کے بعد امیران سندھ کے ساتھ معاہدہ کیا جس کی رو سے انگریزوں کو سندھ کے دریاؤں اور سڑکوں کو تجارت کی غرض سے استعمال کرنے کی اجازت مل گئی۔ 1831ء میں میور کے راجا کرشن کو پینشن دے کر ریاست کا نظم و نسق انگریزی حکومت کے ہاتھ دے دیا۔ جنٹیا آسام کا علاقہ مارچ 1834ء میں لے لیا گیا۔ 7 مئی 1834ء کو کورگ کا علاقہ ہی انگریزی حکومت میں شامل کر لیا گیا۔
اس نے ملک میں بعض مفید اصلاحات جاری کیں۔ 1829ء میں ستی کو خلاف قانون قرار دیا۔ اس زمانے میں بنارس گجرات میں لڑکی کی پیدائش پر اسے قتل کر دینے کا رواج تھا اور راجپوت، جٹ، جھاریجہ اور میواٹی عموماً ایسا کرتے تھے۔ بنگال کے کچھ علاقوں میں بچوں کی بلی ( قربانی ) دی جاتی تھی اور اس مقصد کے لیے دشمن قبیلے کے بچے اغوا کر لیے جاتے تھے۔ لارڈ ولیم بنٹنک نے قانون بنا کر ان برایئوں کو ختم کر دیا۔[1]
ٹھگوں کے انسداد کے لیے سرولیم سیلمین کو مقرر کیا۔ 1831ء سے 1837ء تک ہزاروں ٹھگ گرفتار کر لیے گئے۔ اور ملک کو اس لعنت سے نجات حاصل ہوئی۔ شمال مغربی صوبحات میں بندوبست دوامی (permanent settlement) کی جگہ پر تیس سالہ بندوبست جاری کیا۔افیون پر ٹیکس عائد کیا۔ ہندوستانیوں پر ہر قسم کی ملازمت کے دروازے کھول دیے۔ فارسی کی جگہ اردو عدالتی زبان قرار دی گئی۔ لارڈ کارنوالس نے جو عدلیہ کا نظام قائم کیا تھا۔ بنٹنک نے اس میں بعض ترامیم کرکے عدلیہ کی کارروائی کو زیادہ مؤثر بنایا۔

لارڈ ولیم بنٹنک
(انگریزی میں: Lord William Bentinck ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
گورنر جنرل ہند   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
1833  – 20 مارچ 1835 
ولیم بٹرورتھ بئلی  
چارلس میٹکاف  
معلومات شخصیت
پیدائش 14 ستمبر 1774ء [1][2][3][4][5]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پورٹلینڈ، اوریگون ،  بکنگھمشائر [6]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 17 جون 1839ء (65 سال)[1][2][3][4][5]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیرس [7]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ
مملکت برطانیہ عظمی (–1 جنوری 1801)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت وگ   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی کرائسٹ چرچ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان [8]،  سفارت کار ،  فوجی افسر ،  کرکٹ کھلاڑی ،  فوجی افسر [9]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت فارن آفس، مملکت متحدہ [10]  ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کرکٹ   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
شاخ برطانوی فوج   ویکی ڈیٹا پر (P241) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عہدہ جرنیل
لیفٹیننٹ جنرل [11]  ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لڑائیاں اور جنگیں نپولینی جنگیں   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 جی سی بی   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Lord-William-Bentinck — بنام: Lord William Bentinck — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
  2. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6dn538t — بنام: Lord William Bentinck — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ^ ا ب بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb15117033w — بنام: William Bentinck — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  4. ^ ا ب پیرایج پرسن آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4638&url_prefix=https://www.thepeerage.com/&id=p961.htm#i9602 — بنام: Lt.-Gen. Lord William Henry Cavendish-Bentinck — مصنف: ڈئریل راجر لنڈی — خالق: ڈئریل راجر لنڈی
  5. ^ ا ب Kindred Britain ID: http://kindred.stanford.edu/#/kin/full/none/none/I1730 — بنام: Gen. William Henry Cavendish-Bentinck — عنوان : Kindred Britain
  6. http://www.britannica.com/EBchecked/topic/61157/Lord-William-Bentinck
  7. عنوان : A General and Heraldic Dictionary of the Peerage and Baronetage of the United Kingdom
  8. Hansard (1803–2005) ID: https://api.parliament.uk/historic-hansard/people/lord-william-cavendish-bentinck — اخذ شدہ بتاریخ: 22 اپریل 2022
  9. Hansard (1803–2005) ID: https://api.parliament.uk/historic-hansard/people/lord-william-cavendish-bentinck — اخذ شدہ بتاریخ: 20 جولا‎ئی 2020
  10. ناشر: محکمہ خارجہ ودولت مشترکہ برطانیہ
  11. مصنف: ڈئریل راجر لنڈی — خالق: ڈئریل راجر لنڈی