لمعات التنیقح فی شرح مشکوۃ المصابیح

لمعات التنیقح فی شرح مشکوۃ المصابیح شیخ محقق شیخ عبدالحق محدث دہلوی کی کتاب ہے جو 80 ہزار ابیات پر مشتمل ہے۔ یہ عربی زبان میں ہے۔ ابھی تک طبع نہیں ہوئی اس کے قلمی نسخے بانکی پور، رامپور، حیدر آباد دکن، دہلی اور علی گڑھ میں موجود ہیں۔[1]

دوجلدوں پر مشتمل، فہرست التوالیف میں شیخ نے سر فہرست ا سکا ذکر کیا ہے، اشعۃ اللمعات شرح مشكوۃ کی تصنیف کے دوران بعض مضامین ایسے پیش آ ئے جن کی تشریح کو فارسی میں مناسب نہ سمجھاکہ یہ اس وقت عوام کی زبان تھی، بعض مباحث میں عوام کو شریک کرنا مصلحت کے خلاف تھا، لہذا جو باتیں قلم انداز کر دی تھیں وہ عربی میں بیان فرمادیں۔ لمعات میں لغوی، نحوی مشکلات اور فقہی مسائل کو نہایت عمدہ گی سے حل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں احادیث سے فقہ حنفی کی تطبیق نہایت کامیابی کے ساتھ کی گئی ہے۔ اسی طرح دوسری تصانیف حدیث واصول پر آپ کی بیش بہا معلوما ت کا خزانہ ہیں ۔​[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. مدارج النبوۃ عبد الحق محدث دہلوی صفحہ 9 تا 11 شبیر برادرز لاہور۔
  2. -الحق-محدث-دہلوی-رضی-اللہ-عنہ۔61688 اردو ویب[مردہ ربط]/