طبیعیات میں مادے کی وہ قابلیت جس سے وہ مسخ ہونے کے بعد پھر اپنی اصل شکل یا حجم میں واپس آجاتا ہے لچک (انگریزی:Elasticity) کہلاتی ہے۔

لچک کی پیمائش اس قوت سے کی جاتی ہے جو کوئی شے اہنی شکل میں مستقل بگاڑ پیدا کیے بغیر برداشت کر لے۔ لچک کی حد وہ کم سے کم قوت ہے جو یہ تبدیلی پیدا کر دے۔