لینس ڈاؤن

برطانوی سیاست دان، سفارت کار، سابق وزیر خارجہ، وائسرائے ہند اور گورنر جنرل کینیڈا

چارلس کیتھ پٹی فٹزمورس مارکوئس لینس ڈاؤن پنجم المعروف لارڈ لنس ڈاؤن (انگریزی: Henry Petty-Fitzmaurice, 5th Marquess of Lansdowne) (پیدائش: 14 جنوری 1845ء - وفات: 3 جون 1927ء) برطانوی سیاست دان اورمشہور سفارت کار تھے۔ وہ حکومت برطانیہ کے ماتحت مختلف سیاسی و سفارتی عہدوں پر فائز رہے، جن میں وزیر خارجہ اور وزیر جنگ جیسے اہم عہدے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 10 دسمبر 1888ء سے 11 اکتوبر 1894ء تک ہندوستان کے وائسرائے اور گورنر جنرل، 23 اکتوبر 1883ء سے 11 جون 1888ء تک کینیڈا کے گورنر جنرل متعین رہے۔ انھیں کے دور کانگریس کے قیام عمل میں آیا۔سکھر، پاکستان میں ان کے نام پر لینس ڈاؤن پل بھی موجود ہے۔

لینس ڈاؤن
آرڈر آف گارٹر   ویکی ڈیٹا پر (P1035) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 14 جنوری 1845ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لندن   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 3 جون 1927ء (82 سال)[1][2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کلونمیل [5]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت متحدہ [5]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت لبرل یونینیسٹ پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن ہاؤس آف لارڈ [6]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
5 جولا‎ئی 1866  – 3 جون 1927 
گورنر جنرل کینیڈا (5  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
1883  – 1888 
گورنر جنرل ہند   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
1888  – 1894 
لارڈ ڈفرن  
 
ممبر آف دی پرائیوی کونسل آف دی یونائٹڈ اسٹیٹس [7]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
1895 
غیر ملکی اور دولت مشترکہ امور کے سکریٹری خارجہ   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
12 نومبر 1900  – 4 دسمبر 1905 
سربراہ کنزرویٹو پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
1911  – 1916 
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ اوکسفرڈ
ایٹن کالج [8]  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ایم اے   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان [8][5]،  گورنر [5]،  viceroy [5]،  وزیر دفاع [5]،  وزیر خارجہ [5]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [9]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 رائل وکٹورین چین (1905)
 آرڈر آف گارٹر (1894)
 نائیٹ گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جورج (1884)[7]  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حالات زندگی ترمیم

لارڈ لنس ڈاؤن 14 جنوری 1845ء کو لندن، انگلستان میں پیدا ہوئے۔ 1876ء میں وہ لبرل پارٹی کے ارکان رہے۔ جب گلیڈسٹن سے آئرلینڈ سے متعلق پالیسی پر اختلاف ہو گیا تو وہ کنزرویٹو پارٹی میں جا ملے۔ 10 دسمبر 1888ء سے 11 اکتوبر 1894ء تک وہ ہندوستان کے وائسرائے رہے۔ اس سے پہلے کینیڈا کے گورنر جنرل بھی رہ چکے تھے۔ اسی زمانہ میں انھوں نے امریکا سے مچھلیاں پکڑنے کے مسئلہ پر اختلافات حل کرنے کی شروعات کی اور ریل (Reil) کی بغاوت کو کچلنے میں بھی کامیابی حاصل کی۔ ہندوستان سے جانے کے بعد وہ برطانیہ کی حکومت میں وزیرِ جنگ رہے۔ اس کے بعد وزیرِ خارجہ بنائے گئے اور جاپان، فرانس اور ریاستہائے متحدہ امریکا وغیرہ سے تعلقات بہتر اور مستحکم بنانے کی طرف قدم اٹھایا۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران وہ جنگی کابینہ کے ارکان اور 1917ء میں اس نے اخباروں میں ایک کھلا خط شائع کرا کے جنگ کے جلد خاتمہ کے لیے راہ ہموار کی۔ لینس ڈاؤن جب ہندوستان میں وائسرائے تھے تب ہی ہندوستان کی تحریک آزادی نے نیا موڑ لیا۔ جنگ آزادی 1857ء کی رہنمائی زیادہ تر پرانے راجوں، راجواڑوں کے ہاتھ میں تھی،لیکن اب انگریزی اور جدید تعلیم یافتہ اور ابھرتے ہوئے سرمایہ داروں کا ایک نیا طبقہ پیدا ہو چکا تھا جو معاشی اصلاحات چاہتے تھے۔ اسے لارڈ رپن اور اس کے بعد کی لبرل پایسی سے تقویت ملی۔ یہ طبقہ ملک کے نظم و نسق میں اپناحصہ چاہتا تھا، چنانچہ 1885ء میں اپنی ایک باقاعدہ تنظیم آل انڈیا کانگریس کی بنیاد رکھی جس کی شاخیں چند ہی سال میں ملک بھر میں پھیل گئیں اور آگے چل کر اس نے ہندوستان کی تحریک آزادی میں ایک کلیدی کردار ادا کیا۔ لارڈ لینس ڈاؤن 3 جون 1927ء کو کلونمیل، کاؤنٹی ٹپاریری، آئرلینڈ میں وفات پا گئے۔[10][11][12]

حوالہ جات ترمیم

  1. پیرایج پرسن آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4638&url_prefix=https://www.thepeerage.com/&id=p959.htm#i9586 — بنام: Henry Charles Keith Petty-FitzMaurice, 5th Marquess of Lansdowne — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — مصنف: ڈئریل راجر لنڈی — خالق: ڈئریل راجر لنڈی
  2. دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Henry-Charles-Keith-Petty-Fitzmaurice-5th-marquess-of-Lansdowne — بنام: Henry Charles Keith Petty-Fitzmaurice, 5th marquess of Lansdowne — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
  3. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/lansdowne-henry-charles-keith — بنام: Henry Petty-Fitzmaurice — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. genealogics.org person ID: https://www.genealogics.org/getperson.php?personID=I00017851&tree=LEO — بنام: Henry Charles Keith Petty FitzMaurice
  5. ^ ا ب پ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/137201885 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اپریل 2024
  6. Hansard (1803–2005) ID: https://api.parliament.uk/historic-hansard/people/mr-henry-petty-fitzmaurice
  7. ^ ا ب Who's Who UK ID: https://www.ukwhoswho.com/view/article/oupww/whoswho/U199068 — عنوان : Who's who — ناشر: اے اینڈ سی بلیک
  8. ^ ا ب اوکسفرڈ بائیوگرافی انڈیکس نمبر: https://www.oxforddnb.com/view/article/35500 — عنوان : Oxford Dictionary of National Biography — ناشر: اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس
  9. Identifiants et Référentiels — اخذ شدہ بتاریخ: 5 مارچ 2020
  10. جامع اردو انسائکلوپیڈیا (جلد 2، تاریخ)، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی، 2000ء، ص 340
  11. لارڈ لینس ڈاؤن، دائرۃالمعارف برطانیکا آن لائن
  12. لارڈ لینس ڈاؤن، ڈکشنری آف کینیڈین بائیوگرافی، جلد 15