مارتھا روٹ یا مارٹا روٹ ایک امریکی خاتون تھی جس نے بہائی مذہب کی اشاعت کے لیے بڑا کام کیا۔ یہ اوہائیو کے شہر میں 10 اگست 1872ء میں پیدا ہوئی۔ شکاگو میں تعلیم حاصل کی صحافت کو بطور پیشہ اختیار کیا۔ 1912ء میں بہائیت سے متاثر ہوکر اس کے اندر داخل ہوئی۔[1] مس مارٹا نے ساری زندگی شادی نہیں کی وہ عباس آفندی کے ساتھ پوری دنیا بہائی مذہب کی تبلیغ کے لیے سفر کرتی رہی۔ امریکا، یورپ، برصغیر ہند غرض کہ ہر ملک میں عباس آفندی کے ساتھ اپنے مذہب کی تبلیغ کے لیے پھرتی رہی۔[2] مس مارٹا 28 ستمبر 1939ء میں فوت ہوئی۔ اس کی مدح و ستائش کرنے میں سارے بہائی آگے آگے تھے خاص کر شوقی آفندی نے اس کے بارے میں کہا ہے کہ ”پاکیزہ پتہ، شہرہ آفاق مبلغہ، شمع محبت و الفت، بہائیوں کی آنکھوں کی ٹھنڈک، مارٹا روٹ خلد کے اعلیٰ وارفع مقام پر فائز ہو گئی“۔[3]

مارتھا روٹ

معلومات شخصیت
پیدائش 10 اگست 1872ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رچ ووڈ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 28 ستمبر 1939ء (67 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ہونولولو   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب بہائیت
عملی زندگی
مادر علمی اوبرلین کالج (ستمبر 1889–جون 1894)
جامعہ شکاگو (–1895)  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد بی اے   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ماہرِ اسپرانٹو   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اسپرانٹو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات ترمیم

  1. خاوری بہائی، اسرار ربانی، ج 1، ص 182
  2. خاوری بہائی، رحیق مختوم، ج 1، ص 138
  3. بقائے روح فی ترجمہ مارٹا روٹ، ص 30، طبع پاکستان