مارکسی ادبی تنقید

تنقیدی نظریہ

مارکسی ادبی تنقیدیا مارکسی تنقید (انگریزی: Marxist literary criticism) ایک ا دبی اصطلاح ہے۔ جب کارل مارکس کے اشتراکی نظریات عام ہوئے تو ادبی دنیا میں بھی ان نظریات کی بازگشت سنائی دینے لگی۔ اس طرح تنقید کا نظریہ یا دبستان وجود میں آ گیا جس کی بنیاد کارل مارکس اور اس کے مقلدین کے اشتراکی افکار پر ہے۔ اسے اشتراکی تنقید یا مارکسی تنقید کہا جاتا ہے۔مارکسی نقاد ادب برائے زندگی کے قائل ہیں۔ چناں چہ مارکسی نقادوں نے زندگی کے مادی، معاشی پہلو کو بہت زیادہ اہمیت دی ہے۔ مارکسی نقاد مطالبہ کرتے ہیں کہ ادیب محنت کشوں کے مفاد کو ملحوظ رکھے ، طبقاتی کشمکش میں مظلوموں کا ساتھ دے، اجتماعی سیاسی اور سماجی بہبود اس کی ادبی کاوشوں کا مقصود ہو۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. ابو الاعجاز حفیظ صدیقی، کشاف تنقیدی اصطلاحات، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1985ء، ص 163