مالویئر یا مصنع خبیث(انگریزی: Malware، انگریزی لفظ malicious software کا مخفف ہے) ایک جامع اصطلاح ہے جو کسی بھی تخریبی سافٹ ویئر یا کوڈ کو کہا جاتا ہے جو سسٹم کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اس کی مختلف ظاہر ہونے والی خصلتوں میں معاندانہ، مداخلت انداز، ارادی طور پر پریشان کن، کمپیوٹروں، کمپیوٹر سسٹم، نیٹ ورک، موبائل آلات کے لیے ضرر رساں، جس میں اکثر کسی آلے کی عمل آوری پر جزوی قابو پانا شامل ہے۔ انسانی فلو کی طرح یہ عام کار کردگی پر اثر انداز ہوتا ہے۔ میل ویئر کے منجملہ دیگر پہلوؤں کے یہ بھی ہے کہ یہ عام لوگوں سے غیر قانونی طور پیسہ بناتا ہے۔ حالانکہ عام طور سے میل ویئر کسی سسٹم کے ظاہری ڈھانچے کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے، یہ عام لوگوں کا ڈیٹا چرا سکتا ہے، اسے اینکرپٹ کر سکتا ہے یا پھر ڈیٹا کو حذف کر سکتا ہے، کمپیوٹر کی کلیدی کار کردگی کو ہائی جیک یا اس میں تبدیلی لا سکتا ہے اور ہر کمپیوٹر حرکت پر کسی کے نہ چاہنے کے باوجود بھی جاسوسی نگاہ رکھ سکتا ہے۔[1] مالویئر کی مختلف اقسام موجود ہیں جیسے کہ کمپیوٹر وائرس، کمپیوٹر وورم، ٹراجن ہارس، رینسم ویئر، اسپائی ویئر اور ایڈ ویئر وغیرہ۔

منفی استعمالات ترمیم

مالویئر کی اکثریت مجرمانہ اقدامات کے لیے ہوتی ہے اور اکثر ان کا استعمال بنک کی معلومات حاصل کرنے یا ای میل کی لاگ اِن معلومات حاصل کرنے یا پھر سوشل میڈیا اکاؤنٹس حاصل کرنے کے لیے ہوتا ہے۔ حکومتیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حتی ٰ کہ عام شہری مالویئر استعمال کر کے خفیہ کاری کرتے ہوئے نظام کو ناکام کرکے دیگر صارفین کی جاسوسی کرتے ہیں۔ مالویئر کیساتھ کوئی بھی مخالف آپ کے ویب کیمرا اور مائیکرو فون کی ریکارڈنگ کر سکتا ہے اور مختلف اینٹی وائرس پروگرامز کے لیے نوٹیفیکیشن ترتیبات کو ناکارہ کرتے ہیں ، کی اسٹروکس ریکارڈ کرتے ہیں، ای میلز اور دیگر دستاویزات کی نقل حاصل کر تے ہیں، پاس ورڈز چراتے ہیں اور اس کے علاوہ بھی بہت کچھ کرتے ہیں۔[2]

حوالہ جات ترمیم