محمد باقر (مصنف)

محقق، نقاد ، پروفیسر

ڈاکٹر محمد باقر (پیدائش: 4 اپریل، 1910ء- وفات: 25 اپریل، 1993ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو، فارسی اور پنجابی کے نامور اسکالر، محقق، افسانہ نگار، نقاد اور ماہرِ تعلیم اور جامعہ پنجاب کے شعبۂ فارسی کے صدر تھے۔

محمد باقر (مصنف)
معلومات شخصیت
پیدائش 4 اپریل 1910ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فیصل آباد،  برطانوی پنجاب  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 25 اپریل 1993ء (83 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور،  پنجاب،  پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصنف  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حالات زندگی ترمیم

ڈاکٹر محمد باقر 4 اپریل، 1910ء کو لاہور بنگلہ، لائل پور (موجودہ فیصل آبادبرطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[1][2]۔1939ء میں انھوں نے لندن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ 1950ء سے 1970ء تک وہ جامعہ پنجاب کے شعبۂ فارسی کے صدر رہے اور 1965ء میں جامعہ پنجاب کے اورینٹل کالج لاہور کے پرنسپل مقرر ہوئے۔ ان کی تصانیف میں اُردوئے قدیم - دکن اور پنجاب میں، تہذیب عمل، شعرائے پنجاب، لندن سے خطوط، لندن سے لاہور تک، احوال و آثار اقبال، احوال و تعلیمات شیخ ابو الحسن ہجویری داتا گنج بخش اور Lahore Past and Present کے نام سرفہرست ہیں۔[1]

تصانیف ترمیم

  • اُردوئے قدیم - دکن اور پنجاب میں
  • احوال و تعلیمات شیخ ابو الحسن ہجویری داتا گنج بخش
  • لندن سے لاہور تک
  • لندنی دوست کے نام خطوط
  • لندن سے خطوط
  • خدا کی لاٹھی
  • سیاہ کار اور دوسرے افسانے
  • شعرائے پنجاب
  • تہذیب عمل
  • شرح بانگ درا
  • احوال و آثار اقبال

وفات ترمیم

ڈاکٹر محمد باقر 25 اپریل، 1993ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ لاہور کے ماڈل ٹاؤن قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[1][2]

حوالہ جات ترمیم