محمد بن علی الاردبیلی الغروی الحائری کا تعلق ایران کے شہر اردبیل سے ہے۔ لیکن زندگی کا زیادہ عرصہ نجف اشرف اور کربلا مقدس میں گذرا اور حصول تعلیم کے لیے ایران کے سفر بھی کیے۔

محمد بن علی اردبیلی
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1648ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 1690ء (41–42 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت صفوی خاندان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
فرقہ اہل تشیع
فقہی مسلک جعفریہ
عملی زندگی
شعبۂ عمل علم اسماء الرجال  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں جامع الرواۃ  ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ولادت ترمیم

آپ کی ولادت 1058 ہجری میں ہوئی۔

تعلیم اور اساتذہ ترمیم

آپ نے دینی تعلیم نجف اور کربلا سے حاصل کی۔ لیکن حصول علم کے لیے ایران کے علمی مراکز اصفہان اور دیگر شہروں کا بھی سفر کیا۔ علم حدیث، عقلی علوم اور دیگر علوم کے لیے علامہ محمد باقر مجلسی کی شاگردی اختیار کی۔ انھوں نے 17 ذی القعدہ 1098 ہجری کو اجازہ بھی عطاء کیا۔ شیخ جعفر بن عبد اللہ قاضی کمرئی کے شاگرد بھی رہے جیسا انھوں اپنی کتاب جامع الرواۃ میں اس کا تذکرہ کیا ہے۔

تالیفات ترمیم

مولف مرحوم کی چند اہم تالیفات ہیں۔ جن میں سے سب سے مشہور جامع الرواۃ ہے۔

وفات ترمیم

آپ نے ذی القعدہ 1101 ہجری میں کربلا میں وفات پائی۔