محمد موسی خان (پیدائش:28 اگست 2000ء) ایک پاکستانی کرکٹ کھلاڑی ہے۔ انھوں نے نومبر 2019ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔ [1] انھوں نے 16 اکتوبر 2018ء کو 2018-19ء قائد اعظم ایک روزہ کپ میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے لیے اپنا لسٹ اے ڈیبیو کیا۔ [2] ان کے لسٹ اے ڈیبیو سے پہلے انھیں 2018ء کے انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ کے لیے پاکستان کے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ [3] اس نے اپنا اول درجہ ڈیبیو سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے لیے 2018-19ء قائد اعظم ٹرافی میں 7 نومبر 2018ء کو کیا۔ [4] دسمبر 2018ء میں انھیں 2018ء اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [5] اکتوبر 2019ء میں انھیں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اور ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل دستے میں شامل کیا گیا۔ [6] [7] انھوں نے 8 نومبر 2019ء کو آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے لیے اپنا ٹی20 ڈیبیو کیا [8] انھوں نے 29 نومبر 2019ء کو پاکستان کے لیے آسٹریلیا کے خلاف ہی ٹیسٹ ڈیبیو کیا، [9]

محمد موسی ٹیسٹ کیپ نمبر 238
ذاتی معلومات
مکمل ناممحمد موسی خان
پیدائش (2000-08-28) 28 اگست 2000 (عمر 23 برس)
اسلام آباد، پاکستان
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم پیس گیند باز
حیثیتگیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ٹیسٹ (کیپ 238)29 نومبر 2019  بمقابلہ  آسٹریلیا
پہلا ایک روزہ (کیپ 227)1 نومبر 2020  بمقابلہ  زمبابوے
آخری ایک روزہ3 نومبر 2020  بمقابلہ  زمبابوے
پہلا ٹی20 (کیپ 84)8 نومبر 2019  بمقابلہ  آسٹریلیا
آخری ٹی2010 نومبر 2020  بمقابلہ  زمبابوے
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2018– تاحالاسلام آباد یونائیٹڈ
2019– تاحالناردرنز
2019– تاحالچٹاگرام چیلنجرز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ ٹوئنٹی20آئی
میچ 1 2 2
رنز بنائے 16 9
بیٹنگ اوسط
سنچریاں/ففٹیاں 0
ٹاپ اسکور 12* 9*
گیندیں کرائیں 120 97 47
وکٹیں 0 2 0
بولنگ اوسط 50.50
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0
بہترین بولنگ 2/21
کیچ/سٹمپ 0/– 0/– 0/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 10 نومبر 2020ء

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "Muhammad Musa"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2018 
  2. "Pool A, Quaid-e-Azam One Day Cup at Faisalabad, Oct 16 2018"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2018 
  3. "Hasan Khan to lead Pakistan Under-19s at World Cup"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 دسمبر 2017 
  4. "Super Eight, Group 1, Quaid-e-Azam Trophy at Karachi, Nov 7-10 2018"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اکتوبر 2018 
  5. "Pakistan squad announced for Emerging Asia Cup 2018 to Co-Host by Pakistan and Sri Lanka"۔ Pakistan Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2018 
  6. "Fresh look to Test and T20I sides as Pakistan begin life after Sarfaraz Ahmed"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2019 
  7. "Pakistan names exciting young fast bowling stars Musa and Naseem for Australia Tests"۔ Pakistan Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2019 
  8. "3rd T20I (D/N), Pakistan tour of Australia at Perth, Nov 8 2019"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 نومبر 2019 
  9. "2nd Test (D/N), ICC World Test Championship at Adelaide, Nov 29 - Dec 3 2019"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2019