محوار یا Axon دراصل دماغی خلیات سے ایک تار یا دھاگے کی شکل میں نکلنے والا لمبا اور طویل جسم ہوتا ہے جو خلوی جسم سے برقی پیغامات کو راس محوار (axon terminal) تک پہنچاتا ہے یا یوں کہـ لیں کہ خلوی جسم سے دور لے کر جاتا ہے۔

ایک عصبون—شکل میں دیے گئے انگریزی ناموں کے اردو متبادلات ذیل میں درج ہیں۔ ان کی مزید وضاحت مضمون کے متن میں شامل ہے ۔۔۔
  1. Cell body = خلوی جسم—مرکزی حصہ جہاں عموما مرکزہ ہوتا ہے
  2. Axon = محوار—تار نما جسم جو پیغامات کی ترسیل کرتا ہے
  3. Dendrite = تغصن—عموما دوسرے عصبون سے پیغامات وصول کرتا ہے
  4. Nucleus = مرکزہ خلیہ کا مرکزہ جہاں وراثی مادہ پایا جاتا ہے
  5. Myelin sheath = میالینی غلاف -- میالین سے بنا ہوا غلاف جو محوار کے گرد ہوتا ہے
  6. Node of Ranvier = عقدہ رانویہ—میالینی غلاف میں باقاعدہ وقفے
  7. Axon terminal = راس محوار—محوار کا راس، جہاں وہ اکثر شاخدار ملتا ہے
  8. Schwann cell = شان خلیہ—شان خلیہ ؛ جومحوار کے گرد میالینی غلاف تیار کرتا ہے