مدراس کوریئر (انگریزی: Madras Courier) برطانوی ہندوستان کا انگریزی ہفت روزہ اخبار تھا جو 12 اکتوبر 1785ء میں مدراس سے جاری ہوا۔ اس اخبار کے ایڈیٹر و مالک رچرڈ جانسن تھے اور یہ سرکاری سرپرستی میں جاری ہوا۔[1][2]

مدراس کوریئر
Madras Courier
مدراس کوریئر کا شمارہ یکم دسمبر 1819ء
قسمہفت روزہ
بانیرچرڈ جانسن
ناشررچرڈ جانسن
آغاز12 اکتوبر، 1785ء
زبانانگریزی
صدر دفترمدراس پریزیڈنسی، برطانوی ہند

یہ اخبار 12 انچ عرض، 20 انچ طول کی تقطیع پر 4 صفحات پر شائع ہوتا تھا۔ ابتدائی ایک ورق پر انگلستان کے انگریزی اخبارات کا خلاصہ، تیسرے صفحے پر ہندوستان کی خبروں اور نامہ نگاروں کے خطوط اور چوتھا صفحہ ادبی مضامین، نظم اور اشتہارات کے لیے مخصوص تھا۔[3]

حوالہ جات ترمیم

  1. ڈاکٹر عبد السلام خورشید، صحافت: پاکستان و ہند میں، مجلس ترقی ادب لاہور، نومبر 2016ء، ص 31
  2. محمد افتخار کھوکھر، صحافت کی تاریخ، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1995ء، ص 20
  3. نادر علی خاں، اردو صحافت کی تاریخ، ایجوکیشنل بک ہاؤس، علی گڑھ، 1987ء، ص 15