مرفی کا قانون مرفی سے منسوب ہے۔ اس قانون کے مطابق " جہاں غلطی کا امکان ہے وہاں غلطی ضرور ہوتی ہے"۔

سرورق "تاریخ مرفی کا قانوں"

وجہ تسمیہ ترمیم

مرفی (انگریزی: Edward Aloysius Murphy)،ایک حقیقی انسان تھا ،جو پیشے کے لحاظ سے انجینئر اور امریکی تھا۔ وہ ایک دن اپنے کسی منصوبے پر کام کر رہا تھا، اس کے ساتھ کچھ اور لوگ بھی شامل تھے۔ جب ہر چیز بظاہر اس حالت میں آ گئی کہ اس کی آزمائش کی جائے تو وہ ناکام ہو گئے۔ پتا چلا کہ کسی معمولی سی غلطی کی بنا پر وہ اپنے ہدف تک نہ پہنچ سکے۔ مرفی نے غصے میں اپنے اسسٹنٹ کو اس کا ذمے دار ٹھہرایا اور کہا کہ یہ شخص جہاں بھی غلطی کرنے کا موقع ہو، وہاں ضرور غلطی کرے گا۔

چند اہم نکات ترمیم

  • قدرت ہمیشہ اس خفیہ غلطی کے ساتھ ہوتی ہے، جس کا حل آپ نے سوچا ہی نہیں ہوتا، جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوتا۔
  • آپ کوئی مشین درست کر رہے ہوں تو اس کا باریک اسکرو ،جو بہت اہم بھی ہو ،آپ کے ہاتھ سے چھوٹ کر کمرے کے بھاری ترین فرنیچر کے سب سے کونے والے حصے میں پہنچ جاتا ہے۔
  • کئی چیزیں ایک ساتھ غلط ہونے کے امکانات ہیں، تو وہ سب ایک ساتھ وقوع پزیر ہوں گی۔
  • اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کسی بھی چیز کے غلط سمت میں جانے کے چار طریقے ہو سکتے ہیں، تو کوئی پانچواں طریقہ کہیں نہ کہیں سے جنم لے لے گا۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم