مسجد مُلا آخوند یا آخون مُلا شاہ مسجد یا مسجد دارا شکوہ یا کشمیری زبان میں مَلہ شاہ مشید کشمیر میں مغلیہ دور کی باقی ماندہ یادگاروں میں سے ایک ہے۔ ملا آخوند شاہ بدخشی مغلیہ دور کے ایک عالم اور شاہ جہاں کے بیٹے شہزادہ دارا شِکوہ کے استاد تھے۔ دارا شِکوہ نے اسلامی تعلیمات میں دلچسپی رکھنے کی بنا پر اس عمارت کو قرآن کی تعلیم اور دینی تعلیمات کی ترویج کی نیت سے بنوایا تھا۔ مغل شہزادے دارا شکوہ کے حکم پر اس عمارت کی تعمیر 1639ء یا 1640ء میں ہوئی۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. کاشر انسائیکلوپیڈیا (بزبان کشمیری)۔ 1۔ جموں اینڈ کشمیر اکیڈی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز۔ 1986۔ صفحہ: 360