کسی شغل یا کام میں مصروف ہونے کو مشغلہ کہا جاتا ہے۔ یہ اُردو زبان میں اسم نکرہ ہے۔ مخلف لوگ اپنے فراغت کے وقت میں مختلف مشاغل اپنائے ہوئے ہیں۔ مثلاً کوئی ڈاک ٹکٹ جمع کرتا ہے تو کوئی مختلف ممالک کے سکے۔ کوئی ماچس کی ڈبیاں تو کوئی پوسٹ کارڈز وغیرہ اسی طرح کوئی اپنے فارغ وقت میں کرکٹ کھیلتا ہے تو کسی کو شطرنج یا لڈو پسند ہے۔

شاعر اختر شمار کا شعر ملاحظہ کیجیے: میں زندگی کے سفر میں تھا مشغلہ اس کا وہ ڈھونڈ ڈھونڈ کے مجھ کو گنوا دیا کرتا